Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

کانگریس ورکنگ کمیٹی میٹنگ میں گھمسان ، راہل کے الزامات سے مجروح آزاد نے استعفی کی پیشکش کی

by | Aug 24, 2020

CWC Meeting

نئی دہلی : کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ جاری ہے ۔ تاہم اب اس میں گھمسان کی خبریں آرہ ہیں ۔ راہل گاندھی نے کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کی قیادت کو لے کر سوال اٹھانے والوں پر بی جے پی کے ساتھ ملی بھگت کا الزام لگایا ہے ۔ وہیں ذرائع کے مطابق اس پر غلام نبی آزاد نے استعفی کی پیش کی ہے ۔ تو کپل سبل نے ان الزامات کو لے کر ٹویٹ رکرکے اپنا درد بیان کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق راہل گاندھی نے پارٹی سے متعلق معاملات کو عام کرنے کیلئے لیڈروں کی تنقید کی اور کہا کہ ان پر بحث میڈیا میں نہیں ، سی ڈبلیو سی میں ہونی چاہئے ۔ راہل گاندھی نے کہا کہ سونیا گاندھی صدر کا عہدہ سنبھالنے کی خواہمشند نہیں تھیں ۔ لیکن پھر پارٹی لیڈروں کے مطالبہ پر وہ راضی ہوئیں ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے سوال کیا کہ کیا ایسے وقت میں پارٹی لیڈروں کے ذریعہ ان پر سوال اٹھانا صحیح ہے ، جب ان کی طبیعت ٹھیک نہیں رہ رہی ہے ۔
خیال رہے کہ کانگریس ورکنگ کمیٹی کی اس میٹنگ پر ملک بھر کی نظریں مرکوز ہیں ۔ دراصل سب کی نگاہیں اس بات پر ٹکی ہیں کہ سونیا گاندھی کانگریس کی کمان سنبھالے رہیں گی یا راہل گاندھی کو پارٹی صدر بنایا جائے گا ۔ کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کو کئی سینئر لیڈروں کی جانب سے لکھے گئے خط کے بعد قیادت کے معاملہ پر بحث تیز ہوگئی ہے ۔
خیال رہے کہ کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے ہفتہ کے روز ٹویٹ کیا کہ یہ اجلاس پیر کے روز صبح گیارہ بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد ہوگا ۔ انہوں نے اجلاس میں زیر غور آنے والے امور سے متعلق کوئی معلومات نہیں دی ، لیکن یہ سمجھا جاتا ہے کہ کچھ لیڈروں کی طرف سے پارٹی کی باگ ڈور کسی نوجوان لیڈر کے حوالے کرنے کا معاملہ بار بار اٹھایا جارہا ہے اور اس اجلاس میں اس پر غور کیا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے عام انتخابات میں پارٹی کی شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور اس کے بعد سونیا گاندھی کو دوبارہ صدر منتخب کیا گیا تھا ۔ اب راہل گاندھی کو دوبارہ صدر بنانے کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے ۔ پارٹی کے ترجمان رندیپ سنگھ سورجے والا سمیت بہت سے لوگوں نے پارٹی کے پلیٹ فارم سے کہا ہے کہ راہل گاندھی کو دوبارہ صدر کے عہدے پر فائز کرنے کا مطالبہ زیادہ تر پارٹی لیڈروں کے جذبات کے مطابق ہے۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...