Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

مسلم علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات ناپسندیدہ کیوں نہیں؟ 

by | Aug 25, 2020

طارق گارڈن

دانش ریاض، معیشت، ممبئی

مہاڈ ضلع رائے گڈھ مہاراشٹر کا دلخراش حادثہ جس میں “طارق گارڈن” کے سیکڑوں مکین بے راحت ہوچکے ہیں حساس دل مسلم بلڈروں کو دوبارہ غور وفکر پر آمادہ کرتا ہے۔ ممبرا میں جب ایسا ہی دلخراش واقعہ پیش آیا تھا تو مقامی ایم ایل اے نے فوری طور پر تمام غیر قانونی تعمیرات پر پابندی لگادی تھی لیکن سال چھ ماہ گزرنے کے بعد ہی دوبارہ تین چار ماہ میں سات سے آٹھ منزلہ عمارتیں بننی شروع ہوگئیں اور ادھر سال چھ ماہ میں تو اتنی تیزی آئی ہے کہ جدھر نظر اٹھائیں ادھر غیر قانونی عمارتیں بنتی دکھائی دے جائیں گی ۔

غیر قانونی عمارتوں کی تعمیر کا سب سے تاریک پہلو یہ ہے کہ اس کا بنانے والا شریف النفس بلڈر نہیں بلکہ علاقے کا وہ غنڈہ ہے جس کے شر سے لوگ باگ محفوظ رہنے کی دعا کیا کرتے ہیں ایسے میں جب وہ سیاسی آقاؤں کی پشت پناہی میں مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر سفید پوشی کا جھانسہ دیتا ہے تو سب سے زیادہ خوشی اس شیطان کو ہوتی ہے جو انسانوں اور انسانیت کا ازلی دشمن ہے۔ یہی وجہ ہے کہ غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افراد سے وہ لوگ محفوظ رہنا چاہتے ہیں جنہیں اپنی عزت پیاری ہوتی ہے ۔

البتہ تکلیف دہ پہلو یہ بھی ہے کہ غیر قانونی تعمیرات پر ہر شہر کا بااثر طبقہ ایسی چپی سادھے بیٹھتا ہے جیسے کوئی مہایگیہ ہورہا ہو اور انہیں سکوت کا روزہ اختیار کرنے کی تلقین کی گئی ہو۔ میں اگر یہ کہوں کہ سیکڑوں لوگوں کو جھانسہ دیکر”طارق گارڈن” جیسی عمارتیں اس لئے تعمیر کی جاتی ہیں کہ مافیاؤں کا بازار گرم رہے اور شریف النفس کنٹرول میں رہیں تو کسی کو انکار نہیں ہوگا۔

ممبئی، تھانے، رائے گڈھ سمیت مختلف اضلاع میں بیشمار مخدوش عمارتیں وہاں کے مکینوں کو منتقل ہونے کی وارننگ دیتی رہتی ہیں لیکن ایک طرف کسمپرسی کی حالت اور دوسری طرف مہنگے مکانات لوگوں کو نہ جائے ماندن نہ پائے رفتن میں گرفتار رکھتی ہے۔

 میں یہ سمجھتا ہوں کہ اگر کچھ لوگ بہترین ہاؤسنگ اسکیم لے کر آئیں تو نہ صرف خریداروں کی تعداد میں اضافہ ہوگا بلکہ ان واقعات پر بھی قابو پایا جاسکے گا ساتھ ہی لوگوں کی دعائیں بھی کام آئیں گی لیکن یہ اسی وقت ممکن ہوسکے گا جب لوگ غیر قانونی تعمیرات کو ناپسندیدگی کی نظر سے دیکھنے لگیں۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...