Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد ڈویژن بینچ کا مدبرانہ فیصلہ

by | Aug 26, 2020

جسٹس ٹی وی نلاوڑے اور ایم جی سیولیکر نے ‘ستیہ میو جیتے’ کی شمع ایک بار پھر روشن کی ھے۔

سلیم الوار ے

سلیم الوار ے

سلیم الوار ے

عدالتوں کا وقار بحال رہے اسکے لیے ھم پر لازم ہے کہ ھم ان کا احترام کریں تا کہ آئین بھی محفوظ رہے اور اس ملک کے مظلومین،محروسین اور دبے کچلے لوگوں کو انصاف ملتا رہے۔
کہا تو یہ بھی جاتا ہے کہ اگر انصاف ملنے میں تا خیر ہو جائے تو انصاف نہیں ہوسکتا لیکِن سچ اسکے بر عکس ہے انصاف کے لئے لوگ نچلی عدالتِ سے لیکر ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ تک برسوں گنوا دیتے ہیں اور تھک ہار کر خود کی قسمت کو الزام دیتے ہیں ، ملک کی آذادی سے لیکر آج تک یہ سلسلہ چلتے آیا ہے اور مستقبل قریب میں اس میں مثبت تبدیلی کے کوئی آثار نظر نہیں آتے
٢١, اگست ٢٠٢٠ کو ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد ڈویژن بینچ نے غیر ملکی مبلغین یعنی تبلیغی جماعتوں کے ممبران پر درج ایف آئی آر خارج کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے اپنی کوتاہیوں اور ذمے داریوں سے پہلو تہی کرنے کے لئے ان غیر ملکی معصوم جماتیوں کو ‘بلی کا بکرا’ بنا دیا۔ عدالت نےیہ ریمارک کسی ایک مخصوص معاملہ، ریاست یا شہر کے لئے نہیں ہے بلکہ د ہلی کے نظام الدین میں ائے تمام غیر ملکی تبلیغی مبلغین اور مارچ میں ہوئے اجتماع کو لے کر کیا ہے کہ کس طرح شرکاء پر کووڈ ١٩ پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا انھیں ہراساں کیا گیا ان پر ایف آئی آر درج کی گئی اُنہیں جیلوں میں ڈالا گیا جبکہ یہ سارے غیر ملکی مبلغین اپنے تمام سفری کاغذات کے ساتھ ملک میں داخل ہوئے تھے اور ایئر پورٹس پر انکی اسکریننگ بھی ہوئی تھی اور انہیں گائیڈ لائنز بھی جاری کی گئی تھی جس پر وہ عمل پیرا تھے۔
٢١ اگست کو پورے معاملہ کا مشاہدہ کرتے ہوئے جسٹس ٹی وی نالاوڑے اور جسٹس ایم جی سیو لیکر نے د ہلی کے مرکز کے اجتماع میں شریک ٢٩ غیرملکی تبلیغی مبلغین پر دائر ایف آئی آر خارج کر دی۔
ان غیر ملکیوں پر انڈین پینل کوڈ کی مختلف دفعات، اپیڈمک ڈسیسز ایکٹ، ڈزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ اور غیر ملکی ویزا قانون کے تحت معاملات درج کیےگئے تھے جبکہ ان کی آمد عین قانون کے مطابق تھی۔
عدالت نے کہا تبلیغی جماعت کی سرگرمیوں کا خواہ مخواہ پروپیگنڈا کیا گیا جبکہ ان کی سرگرمیاں پچھلے ٥٠ سال سے روزانہ جاری رہتی ہیں۔
عدالت نے مہاراشٹرا سرکار پر سرعت اور پھرتی سے سیاسی مجبور ی کے تحت کام کرنے کا الزام لگایا۔
عدالت نے اپنے مشاہدات میں یہ بات کہی کہ دہلی مرکز میں آنے والے غیرملکیوں کے خلاف خوب پروپیگنڈا کیا گیا۔ عدالت کا سب سے بہترین مشاھدہ یہ ھیکہ پوری دنیا کے مسلمان تبلیغی جماعت کی اصلاحی تحریک سے متاثر ہوکر دہلی کے نظام الدین مرکز آتے رہتے ہیں اور یہ سال بھر چلتا رہتا ھے اور یہاں پر آنے والوں کے لیے رہائش کا معقول انتظام بھی ہے۔
عدالتِ نے کہا کہ لوک ڈاؤن کے سبب اچانک بدلے حالات میں ہمیں ان غیر ملکیوں کو تعاون کرنا چاہئے تھا انکی مدد ہماری ذمے داری تھی کیونکہ یہ ہمارا کلچر ہے کہ ہم مہمانوں کا خیال رکھیں اُس کے بر عکس اُنہیں ہراساں کیا گیا ذلیل و رسوا کیا گیا جیلوں میں ڈالا گیا۔
سیاسی حکومتیں وبا اور قدرتی آفات کے وقت ‘ بلی کا بکرا’ ڈھونڈتی ھیں جو سرکار کو غیر ملکی تبلیغی مبلغین کی صورت میں مل گیا تھا۔
اورنگ آباد ڈویژن بینچ کے مشاہدات اور فیصلے کو سنہرے حرفوں میں لکھا جانا چاہئے کیونکہ پچھلے چند سالوں سے عدالتوں میں جو بھی ہو رہا ہے اُسکے مشاہدات تحریر میں لانے سے قبل مجھے جیل جانے کے لئے تیار رہنا ہوگا۔
بحرِ حال جسٹس ٹی وی نلاوڈے اور جسٹس ایم جی سولیکر کو مبارک سلامت جنہوں نے ‘ستیہ میو جیتے’ کی شمع ایک بار پھر روشن کی ہے۔۔۔۔۔۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

جی ہاں ! انجینئرعمر فراہی فکر مند شاعر و صحافی ہیں

جی ہاں ! انجینئرعمر فراہی فکر مند شاعر و صحافی ہیں

دانش ریاض ،معیشت،ممبئی روزنامہ اردو ٹائمز نے جن لوگوں سے، ممبئی آنے سے قبل، واقفیت کرائی ان میں ایک نام عمر فراہی کا بھی ہے۔ جمعہ کے خاص شمارے میں عمر فراہی موجود ہوتے اور لوگ باگ بڑی دلچسپی سے ان کا مضمون پڑھتے۔ فراہی کا لاحقہ مجھ جیسے مبتدی کو اس لئے متاثر کرتا کہ...

سن لو! ندیم دوست سے آتی ہے بوئے دو ست

سن لو! ندیم دوست سے آتی ہے بوئے دو ست

دانش ریاض،معیشت،ممبئی غالبؔ کے ندیم تو بہت تھےجن سے وہ بھانت بھانت کی فرمائشیں کیا کرتے تھے اوراپنی ندامت چھپائے بغیر باغ باغ جاکرآموں کے درختوں پر اپنا نام ڈھونڈاکرتےتھے ، حد تو یہ تھی کہ ٹوکری بھر گھر بھی منگوالیاکرتےتھے لیکن عبد اللہ کے ’’ندیم ‘‘ مخصوص ہیں چونکہ ان...