Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

‘جامعہ کے جہادی’ پرومو چلانے والا ‘سدرشن چینل’ مشکل میں، مقدمہ درج کرنے کی تیاری میں جامعہ ملیہ اسلامیہ

by | Aug 28, 2020

Sudarshan TV Chauhan K With PM Modi

نئی دہلی : ملک بھر کی نوکرشاہی میں بڑھتی مسلمانوں کی تعداد سے پریشان رائٹ وِنگ نیوز چینل ‘سدرشن’ کے خلاف دہلی کا جامعہ ملیہ اسلامیہ (جے ایم آئی) مقدمہ درج کرانے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں یونیورسٹی انتظامیہ نے ایک میٹنگ طلب کی ہے۔ یونیورسٹی نے ‘سدرشن چینل’ کے ایک پروگرام میں ‘جامعہ کے جہادی’ نام کے پرومو پر سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔ پروگرام میں اس چینل نے بتایا کہ یو پی ایس سی امتحانات میں مسلمانوں کی بڑھتی تعداد سے نوکرشاہی میں مسلمانوں کی گرفت مضبوط ہوئی ہے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر نجمہ اختر نے اس پروگرام کے تعلق سے کہا کہ “ہم نے اس بارے میں ایک میٹنگ طلب کی ہے جس میں اس چینل کے خلاف اشتعال انگیز مواد نشر کیے جانے سے متعلق ضروری قدم اٹھائے جانے کے بارے میں فیصلہ ہوگا۔” انھوں نے مزید کہا کہ یو پی ایس سی امتحان پاس کرنے والے جامعہ کی ریزیڈنشیل اکیڈمی کے ہر طالب علم کو اس چینل کے اشتعال انگیز اور نفرت انگیز پروگرام کے خلاف ایف آئی آر درج کرانی چاہیے۔ نجمہ اختر کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگوں کو شاید نہیں معلوم ہے کہ جامعہ کی ریزیڈنشیل اکیڈمی سے اس سال یو پی ایس سی امتحان پاس کرنے والے 30 طلبا میں سے تقریباً 50 فیصد طلبا غیر مسلم ہیں۔

واضح رہے کہ سدرشن نیوز چینل نے اپنے ایک پرومو میں نوکرشاہی میں مسلمانوں کی انٹری پر سوال اٹھائے ہیں۔ اس پروگرام کو اس کے ایڈیٹر اِن چیف سریش چوہانکے پیش کر رہے ہیں۔ چوہانکے نے اس پروگرام کا پرومو خود بھی ٹوئٹ کیا ہے اور اس میں وزیر اعظم نریندر مودی اور آر ایس ایس کو ٹیگ کیا ہے۔ پرومو میں مسلمانوں کو نوکرشاہی میں درانداز بتایا گیا ہے، ساتھ ہی بڑی تعداد میں مسلم طلبا کو یو پی ایس سی امتحان پاس کرنے پر بھی سوال اٹھایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جامعہ کے طلبا کو ‘جامعہ کے جہادی’ نام دیتے ہوئے ‘یو پی ایس سی جہاد’ ہیش ٹیگ لگایا گیا ہے۔

سریش چوہانکے کے اس ٹوئٹ کی ٹوئٹر یوزرس سخت مذمت کر رہے ہیں اور بہت سے لوگوں نے سریش کا اکاؤنٹ سسپنڈ کر کے ایف آئی آر درج کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

غور طلب ہے کہ جامعہ کی ریزیڈنشیل کوچنگ اکیڈمی کے 30 طلبا نے اس سال کا یو پی ایس سی امتحان کلیئر کیا ہے۔ جامعہ کی اکیڈمی یو پی ایس سی کے خواہش مند طلبا کو مفت کوچنگ دیتی ہے۔ اس کوچنگ میں اقلیتی، درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل کو ہی کوچنگ دی جاتی ہے۔ طالبات کو بھی کوچنگ کی سہولت دی جاتی ہے اور انھیں مفت میں ہاسٹل کی سہولت بھی مہیا کرائی جاتی ہے۔

یہاں قابل ذکر ہے کہ جامعہ یونیورسٹی نے اس سال مرکزی یونیورسٹیوں کی رینکنگ میں اول مقام حاصل کیا ہے۔ اس رینکنگ کو مودی حکومت کی وزارت تعلیم نے جاری کیا ہے۔ جامعہ نے اس رینکنگ میں جے این یو اور اے ایم یو دونوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مجموعی طور پر 40 یونیورسٹیوں میں اول مقام حاصل کیا ہے۔

 

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...