Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

مشرقی لداخ میں ہندستان اور چینی افواج کے درمیان پھر جھڑپ

by | Aug 31, 2020

Indian China Conflict

نئی دہلی : مشرقی لداخ میں ایک بار پھر ہندستانی افواج اور چینی فوجیوں کے درمیان جھڑپ کی خبر آئی ہے۔ فوج کے مطابق، پیپلز لبریشن آرمی کے فوجیوں نے پہلے سے ہوئے اتفاق رائے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مشرقی لداخ میں دراندازی کی کوشش کی جس کے بعد ہندستانی فوج نے پینگوں اور پینگونگ جھیل علاقے میں چینی افواج کو گھسنے سے روکا۔ اس کے بعد بھی جب چینی فوجی رکنے کو تیار نہیں ہوئے تو ہندستانی فوج کو انہیں روکنے کے لئے مجبور ہونا پڑا جس کے بعد دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان جھڑپ ہو گئی۔
حکومت کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ 29/30 اگست کی رات چینی افواج نے پہلے سے ہوئی رضامندی کی خلاف ورزی کی۔ چینی فوج نے سرحد پر موجودہ صورت حال بدلنے کی ایک اور کوشش کی۔ پینگونگ جھیل کے جنوبی کنارے پر چینی فوج ہتھیاروں کے ساتھ آگے بڑھی تو ہندستانی فوج نے نہ صرف روکا، بلکہ انہیں پسپا کر دیا۔
پی آئی بی کے مطابق، چینی فوج نے جس جگہ سے سرحد کے اندر دراندازی کرنے کی کوشش کی تھی اس جگہ پر ہندستانی فوج نے پوزیشن کافی مضبوط کر لی ہے۔ فوج کے پی آر او کرنل امن آنند کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندستانی فوج بات چیت کے ذریعہ امن قائم کرنا چاہتی ہے لیکن اپنے ملک کی حفاظت کے تئیں وہ اتنی ہی عہد بستہ ہے۔
پینگونگ کا جنوبی کنارا عام طور پر چشل سیکٹر کے نام سے جانا جاتا ہے۔ چینی افواج سے مئی میں ہوئے پرتشدد جھڑپ کے بعد سے اس علاقے میں ہندستانی افواج کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔ بتا دیں کہ چینی فوج نے ایک بار پھر وہیں سے سرحد میں گھسنے کی کوشش کی تھی جس کا ہندستانی فوج نے منھ توڑ جواب دیا ہے۔
واضح ر ہے کہ 15 جون کو بھی چینی فوجیوں نے وادی گلوان میں اسی طرح کی حرکت کی تھی۔ اس دوران ہوئی پرتشدد جھڑپوں میں دونوں اطراف کے فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ ہندوستان کے 20 فوجی شہید ہوئے تھے اور چین کے بھی بڑی تعداد میں فوجی مارے گئے تھے ۔ دونوں ممالک کے مابین مشرقی لداخ میں تین ماہ قبل سے زائد عرصے سے ایکچول لائن آف کنٹرول پر تعطل جاری ہے ۔ اس تازہ واقعے سے ایک بار پھر علاقے میں کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...