Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

الہ آباد ہائی کورٹ کا ڈاکٹر کفیل خان کی رہائی کا حکم ، یوپی حکومت کی سرزنش

by | Sep 1, 2020

Dr Kafeel Khan

الہ آباد۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر کفیل خان کے معاملے میں یو پی حکومت کے خلاف ایک سخت فیصلہ سنایا ہے ۔ یو پی حکومت کی طرف سے ڈاکٹر کفیل خان کو گرفتار کرنے ، ان کو جیل میں بند رکھنے اور ان پر نیشنل سکیورٹی ایکٹ (این ایس اے) لگائے جانے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا ہے ۔ الہ آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس گووند ماتھر اور جسٹس سمترا دیال سنگھ کی بنچ نے ۴۲؍ صفحات پر مشتمل اپنے اہم فیصلے میں 13؍ فروری 2020 کو علی گڑھ ڈی ایم کے ذریعے ڈاکٹر کفیل خان پر لگائے گئے این ایس اے کو منسوخ کر دیا ہے ۔ ساتھ ہی ہائی کورٹ نے ڈاکٹر کفیل خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں فوری طور سے رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے ڈاکٹر کفیل خان پر لگائے گئے این ایس اے کی مدت میں توسیع کئے جانے کے یو پی حکومت کے فیصلے کو بھی غیر قانونی قرار دیا ہے۔ عدالت نے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ ڈاکٹر کفیل خان کو حبس بیجا میں رکھا گیا ہے ، لہٰذا ان کو فوری طور سے رہا کیا جائے۔ ڈاکٹر کفیل خان کی والدہ نزہت پروین کی طرف سے داخل حبس بیجا کی عرضی پر عدالت نے یہ فیصلہ سنایا ہے۔
قانون دانوں کے مطابق عدالت سے ڈاکٹر کفیل کی یہ بہت بڑی جیت ہے۔ ڈاکٹر کفیل کے وکیل اور الہ آباد ہائی کورٹ کے سینئر ایڈو کیٹ نذرالااسلام جعفری کا کہنا ہے کہ قانونی اصطلاحات کی روشنی میں الہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کافی سخت ہے۔ اس فیصلے میں عدالت نے ڈاکٹر کفیل خان کی گرفتاری کے معاملے میں یو پی حکومت کے رویئے پرسخت تنقید کی ہے ۔ نذرالاسلام جعفری کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر کفیل کی گرفتاری، ان کو متھرا جیل میں بند رکھنے اور ان پر نیشل سکیورٹی ایکٹ (این ایس اے) تعمیل کئے جانے کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ کے تازہ فیصلہ سے ڈاکٹر کفیل خان کو قانونی طور سے کافی تقویت ملی ہے اورجلد ہی ڈاکٹر کفیل خان تمام کیسوں سے بری ہو جائیں گے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...