Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

دہلی: کورونا کی فرضی رپورٹ تیار کرنے والے گروہ کا پردہ فاش، ڈاکٹر سمیت دو افراد گرفتار

by | Sep 4, 2020

جنوبی دہلی کے ڈپٹی کمشنر پولیس اتل ٹھاکر نے جمعہ کے روز کہا کہ گرفتار ڈاکٹر کی شناخت ڈاکٹر کش پراسر اور اس کے ساتھی امیت سنگھ کے طور پر ہوئی ہے

دہلی: کورونا کی فرضی رپورٹ تیار کرنے والے گروہ کا پردہ فاش

دہلی: کورونا کی فرضی رپورٹ تیار کرنے والے گروہ کا پردہ فاش

یو این آئی
نئی دہلی: جنوبی دہلی ضلع کی پولیس نے کووڈ ۔19 کی فرضی رپورٹ دینے والے ایک گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے ایک ڈاکٹر اور اس کے ساتھی کو گرفتار کیا ہے۔ جنوبی دہلی کے ڈپٹی کمشنر پولیس اتل ٹھاکر نے جمعہ کے روز کہا کہ گرفتار ڈاکٹر کی شناخت ڈاکٹر کش پراسر اور اس کے ساتھی امیت سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔
مالویہ نگر علاقے میں اپنا کلینک چلانے والے ڈاکٹر پراسر معروف لیبارٹری کی جعلی رپورٹس تیار کرواکر لوگوں کو دیتا تھا۔ پولیس کی گرفت میں آنے کے بعد، ڈاکٹر نے بتایا کہ اب تک وہ 75 سے زیادہ افراد کی فرضی رپورٹ تیار کر چکا ہے۔
ٹھاکر نے کہا کہ حوض خاص پولیس اسٹیشن میں شکایت موصول ہونے کے بعد تفتیش میں سارا معاملہ سامنے آیا۔ جنوبی دہلی میں، نرسیں دستیاب کرانے والے ایک شخص نے ڈاکٹر پراسر سے رابطہ کیا اور اس سے کہا کہ وہ دو نرسوں کا کووڈ ٹیسٹ کروائے۔ دونوں نرسوں کے نمونے لئے گئے لیکن ڈاکٹر پراسر نے اسے کسی لیب میں بھیجنے کے بجائے اپنے ساتھی امیت سنگھ کی مدد سے کورونا کی جعلی منفی رپورٹ بنائی اور اس شخص کو بھیج دی۔
افسر نے بتایا کہ اگر یہ رپورٹ پی ڈی ایف فارمیٹ میں کسی مشہور لیب کے نام پر ہوتی تو کسی کو بھی اس پر شبہ نہیں ہوتا، لیکن اس بار کمپیوٹر پر نرس کی رپورٹ تیار کرنے والے امت سے غلطی ہوگئی۔ اس نے ایک نرس کے نام میں گڑبڑی کردی۔ اس کے بعد وہ شخص کا نام درست کرنے کے لئے خود لیب میں گیا۔ وہاں جانے کے بعد اسے پتہ چلا کہ اس نام کا کوئی مریض اس کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں ہے اور نہ ہی اس کا کوئی ٹیسٹ یہاں کیا گیا ہے۔ اس کے بعد اس شخص نے پولیس میں شکایت کی۔ شکایت ملنے پر پولیس نے ڈاکٹر پراسر اور اس کے ساتھی امیت کو گرفتار کرلیا۔
پولیس تفتیش میں ڈاکٹر پراسر نے اعتراف کیا کہ اس نے سی اے آر تشخیصی لیب، ماڈرن ڈائگنوسٹک اینڈ ریسرچ سنٹر، ڈاکٹر پی بھسین پیتھ لیبس پرائیویٹ لمیٹڈ اور پروگنوسز لیبارٹریز کے نام پر کووڈ کی فرضی رپورٹ تیار کرکے تقریباً 75 لوگوں کو دی ہیں۔ ڈاکٹر کووڈ جانچ کے لئے ہر مریض سے 2400 روپے لیتا تھا۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...