Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

رضوان احمد یونیسکوکے باوقار ادارے کے رکن نامزد ،اُردویونیورسٹی کے میڈیا سنٹر کی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی

by | Sep 11, 2020

rizwan

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، انسٹرکشنل میڈیا سنٹر (آئی ایم سی) کی کارکردگی کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر بڑے پیمانے پرپذیرائی حاصل ہورہی ہے۔ یونیورسٹی اور میڈیا سینٹر کی کامیابیوں ایک اور نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ جناب رضوان احمد،ڈائریکٹرائی ایم سی کواقوامِ متحدہ کے عالمی ثقافتی ادارے یونیسکو کی باوقار بین الاقوامی کونسل برائے فلم ، ٹیلی ویژن اور آڈیو ویژول کمیونیکیشن (آئی سی ایف ٹی) ،پیرس کا رکن نامزد کیا گیا ہے۔ وہ آئی ایم سی کی نمائندگی کریں گے۔ سی آئی سی ٹی / آئی سی ایف ٹی کے صدر ، سفیر انوسا اوسینی نے اپنے پیام میں جناب رضوان احمد کو مبارکباد پیش کی اور مستقبل میں ادارے کے لیے ان کی بہتر کارکردگی کی امید ظاہر کی۔ بین الاقوامی کونسل برائے فلم ، ٹیلی ویژن اور آڈیو ویژول کمیونکیشن (آئی سی ایف ٹی) فلم ، ٹیلی ویژن اور نئے میڈیا سے متعلق معاملات میں یونیسکو کی مشاورتی کونسل ہے۔ آئی سی ایف ٹی فرانس کے شہر پیرس میں یونیسکو کے ہیڈ کوارٹر میں واقع ہے۔ اس نامزدگی پر جناب رضوان احمد نے اپنی مسرت کا اظہار کیا اور آئی سی ایف ٹی سے آئی ایم سی کی وابستگی پر ایگزیکٹو بیورو اور سفیر انوسا اوسینی، ڈائرکٹر جنرل جناب جارجز ڈوپونٹ اور سکریٹری جنرل لولا پوگی گوجون سے اظہارِ تشکر کیا۔ جناب رضوان احمد نے مرکز کی سرگرمیوں کی مستقل سرپرستی پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر انچارج پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ اور رجسٹرار انچارج پروفیسر صدیقی محمد محمود کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس رکنیت کے حصول کے بعد اردو یونیورسٹی اور آئی ایم سی کو عالمی سطح پر یونیسکو کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے گا۔ پہلے ہی آئی ایم سی کے مانو نالج سیریز ، میٹ دی میڈیا ویٹرنس وغیرہ جیسے پروگرامس نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر مقبولیت حاصل کی ہے۔ اردوعوام کی دہلیزتک تعلیم پہنچانے کے لیے یونیورسٹی کے دائرہ کار کے عین مطابق آئی ایم سی مسلسل کوشاں رہا ہے۔رضوان احمدکی باوقاررکنیت پر یونیورسٹی کے حکام، اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ نے مبارکباد پیش کی۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...