Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

حکومت گھر لوٹنے والے مہاجر مزدوروں کو کام کے مواقع فراہم کرے: مایاوتی

by | Sep 13, 2020

مہاجر مزدور ۔ تصویر : پی ٹی آئی

مہاجر مزدور ۔ تصویر : پی ٹی آئی

لکھنؤ:بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سپریمو مایاوتی نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اتر پردیش اور بہار کے مہاجر مزدوروں کو کام کے مواقع فراہم کریں جو کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے گھر واپس آگئے ہیں۔
مایاوتی نے اتوار کے روز ٹویٹ کیا کہ “اعداد و شمار پھر اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ ملک کے کروڑوں مزدور اپنی جفاکشی کی زندگی گزارنے اور محنت کی روٹی کھانے کی روایت پرمستقل طور پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ خاص طور پر یوپی اور بہار میں اپنے گھر واپس آنے والے مہاجر مزدور منریگا کے تحت مزدوری کرکے کسی طرح گزارا کررہے ہیں۔ اس لیے، مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو لازمی طور پر انہیں کام کے مناسب مواقع فراہم کرنا چاہئے”۔
ایک رپورٹ کے مطابق اتر پردیش حکومت اب سرکاری ملازمت میں ایک بڑی تبدیلی کی تیاری کر رہی ہے جس کے تحت نوکری پانے والے ملازمین کو پانچ سال تک معاہدے کے تحت ملازمت میں رکھا جائے گا۔ اور ان پانچ سالوں کے دوران ہر چھ ماہ میں ان کا محاسبہ کیا جائے گا۔ اس میں ہر بار 60 فیصد نمبر لانا یعنی فرسٹ  ڈویژن میں پاس ہونا بہت ضروری ہوگا۔ ریاستی حکومت کے مجوزہ نئے نظام کے تحت مستقل ملازمت پرتقرری پانچ سال کے بعد ہی ہوگی

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

اور جب امارت شرعیہ میں نماز مغرب کی امامت کرنی پڑی

اور جب امارت شرعیہ میں نماز مغرب کی امامت کرنی پڑی

دانش ریاض، معیشت، ممبئی ڈاکٹر سید ریحان غنی سے ملاقات اور امارت شرعیہ کے قضیہ پر تفصیلی گفتگو کے بعد جب میں پٹنہ سے پھلواری شریف لوٹ رہا تھا تو لب مغرب امارت کی بلڈنگ سے گذرتے ہوئے خواہش ہوئی کہ کیوں نہ نماز مغرب یہیں ادا کی جائے، لہذا میں نے گاڑی رکوائی اور امارت...