Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

رواں مالی سال میں ہندوستان کے جی ڈی پی میں نو فیصد کی گراوٹ آئے گی:اے ڈی بی

by | Sep 15, 2020

CORONA

نئی دہلی:ایشیائی ترقی بینک(اے ڈی بی) نے رواں مالی سال میں ہندوستان کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں نو فیصدی کی گراوٹ آنے کا اندازہ ظاہر کرتے ہوئے آج کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کا ہندوستانی اقتصادی سرگرمیوں اور صارفین پر بہت شدید اثر پڑا ہے۔
اے ڈی بی نے ایشیائی ترقی پس منظر 2020 کے آج جاری نئی رپورٹ میں کہا ہے کہ سال 2021 میں موبیلیٹی اور کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آنےسے معیشت میں تیزی سے بہتری ہوگی اور ہندوستانی معیشت آٹھ فیصدی کی شرح سے بڑھے گی۔
اے ڈی بی کے چیف ماہر اقتصادیات یاسویوکی سوادا نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے کورونا سے نمٹنے کےلئے سخت لاک ڈاؤن نافذ کیا اور اس کا معیشت پر بہت ہی منفی اثر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا کو قابو کرنے کےلئے جانچ میں تیزی،کورونا  متاثرین کی شناخت  اور علاج کی صلاحیت بڑھانے جیسے اقدامات کئے جانے کی ضرورت ہے تاکہ اگلے سال میں معیشت میں بہتری ہوسکے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں ابھی عالمی سطح پر سب سے زیادہ کورونا کے مریض ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری اور نجی قرض کی سطح کو بھی کم کرنے کی ضرورت ہےکیونکہ ٹیکنولوجی اور انفراسٹرکچر سرمایہ کاری متاثر ہورہی ہے اور اس سے آگے مالیاتی شعبہ کمزور ہوسکتا ہے۔
رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ سال 2020 میں مہنگائی میں گراوٹ آسکتی ہے۔ اگلے مالی سال میں مہنگائی چار فیصدی پر آسکتی ہے۔رواں مالی سال میں چالو کھاتہ خسارے کا جی ڈی پی کے 0.3 فیصد پر آسکتا ہے اور اگلے مالی سال میں اس کے بڑھکر 0.6 فیصد پر پہنچنے کا اندازہ ہے۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...