Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

سری نگر میں تصادم، تین جنگجو اور ایک خاتون ہلاک، سی آر پی ایف کے دو اہلکار زخمی

by | Sep 17, 2020

ja

سری نگر:جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے بتہ مالو علاقے میں جمعرات کی علی الصبح ہونے والے ایک مسلح تصادم میں تین جنگجو اور ایک خاتون ہلاک جبکہ ایک افسر سمیت سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے دو اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بتہ مالو علاقے میں جمعرات کی صبح چھڑنے والے مسلح تصادم میں تین عدم شناخت جنگجو مارے گئے ہیں۔
تاہم ذرائع نے بتایا کہ طرفین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک مقامی 45 سالہ خاتون کوثر جاں بحق ہوئی ہیں۔ نیز ایک افسر سمیت سی آر پی ایف کے دو اہلکار زخمی ہوگئے ہیں جنہیں علاج و معالجہ کے لئے فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بتہ مالو کے فردوس آباد میں جنگجوئوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس اور سی آر پی ایف نے جمعرات کی علی الصبح قریب تین بجے مذکورہ علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے کہا کہ مشتبہ جگہ کو محاصرے میں لینے کے بعد طرفین کے درمیان مسلح تصادم چھڑ گیا جس میں تین جنگجو مارے گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ طرفین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک 45 سالہ خاتون کوثر جان شدید طور پر زخمی ہوئیں۔ اگرچہ انہیں ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں کسی بھی طرح کے احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لئے سکیورٹی فورسز کی بھاری جمعیت تعینات کر دی گئی ہے۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...