Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

لوک سبھا سے زرعی بلوں کا منظور ہونا، عوام اور حکومت کے مابین فاصلے کا مظہر: چدمبرم

by | Sep 18, 2020

سینئر کانگریس رہنما پی چدمبرم

سینئر کانگریس رہنما پی چدمبرم

یواین آئی

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے لوک سبھا میں کسانوں سے متعلق دو بلوں کی منظوری کے سلسلے میں پنجاب اور ہریانہ کے کسانوں کے احتجاجی مظاہرے پر جمعہ کے روز کہا یہ عوام اور حکومت کے مابین فاصلے کو ظاہر کرتا ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ریاستوں سے مشاورت نہیں کی گئی ہے۔ چدمبرم نے آج کئی ٹویٹ کئے۔

انہوں نے کہا کسانوں کے متعلق دو بلوں کو لوک سبھا نے منظوری دے دی ہے۔ پنجاب اور ہریانہ کے کسان احتجا جی مظاہرے کر رہے ہیں ۔ یہ عوام اور حکومت کے مابین فاصلے کو ظاہر کرتا ہے۔

کانگریس لیڈر نے کہا ’’ دونوں بل ہمارے سابق فوڈ سیکیورٹی نظام کے تین التزام کو چیلنج کرتے ہیں۔ وہ ہیں ، منیمم اسپورٹ پرائس (ایم ایس پی) ، پبلک پروکیورمنٹ اور پبلک ڈسٹری بیوشن سسٹم (پی ڈی ایس) ۔ انہوں نے کہا ’’ تمل ناڈو کے کسانوں نے مجھے بتایا کہ وہ 1150 روپے کے ایم ایس پی کے مقابلے پرائیوٹ تاجروں کو 850 روپے پر دھان فروخت کررہے ہیں۔ ریاستی حکومت کو صورتحال کی وضاحت کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بلوں میں سنگین خامی یہ ہے کہ وہ اس بات کا تعین نہیں کرتے ہیں کہ کسان کو جو قیمت ملے گی وہ ایم ایس پی سے کم نہیں ہوگی ۔ ریاستوں سے مشاورت نہیں کی گئی۔ بی جے پی حکومت کی طرف سےاس قانون کی منظوری ریاستوں کے اختیارات اور وفاق کے لئے ایک بڑا دھچکا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے زراعت سے متعلق بلوں کے معاملے میں ہو رہی مخالفت پر جمعرات کو انہیں تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو الجھانے میں بہت طاقتیں لگی ہوئی ہیں ، ایم ایس پی اور سرکاری خریداری کا نظام قائم رہے گا۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...