Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

مہنگائی کے ایک تحفہ کے ساتھ مودی حکومت ریلوے سفر کو مزید مشکل بنانے جارہی ہے

by | Sep 18, 2020

Indian Railways

نئی دہلی : ریلوے سے سفر کرنے کیلئے اب آپ کو زیادہ پیسے خرچ کرنے پڑسکتے ہیں ۔ ریلوے بورڈ چیئرمین اور سی ای او ونود کمار یادو نے جانکاری دی ہے کہ ائیر پورٹس کیلئے وصول کئے جارہے یوزر چارج کی طرح کچھ ریلوے اسٹیشنوں پر بھی یوزر چارج وصول کیا جائے گا ۔ اسی دوران نیتی آیوگ سی ای او امیتابھ کانت نے کہا کہ پرائیویٹ ٹرینوں کا کرایہ مارکیٹ کے حساب سے طے کیا جائے گا ۔ پیسنجرس کو ویلیو ایڈیڈ سروسز بھی مہیا کرائی جائیں گی ۔
ریلوے نے آج اعلان کیا کہ کل ریلوے اسٹیشنوں کے 10 سے 15 فیصدی اسٹیشنوں پر یوزر چارج وصول کیا جائے گا ۔ سی آر بی اور سی ای او نے جانکاری دی ہے کہ 1050 اسٹیشنوں پر مسافروں کا فٹ فال بڑھایا جائے گا ۔ فٹ فال بڑھنے سے اسٹیشنوں کی صلاحیت بڑھانے کیلئے اس کی از سر نو تعمیر کی جائے گی ۔ ان اسٹیشنوں میں یوزر چارج لیا جائے گا ۔ ملک میں ہندوستانی ریلوے کے تقریبا سات ہزار ریلوے اسٹیشنز ہیں ۔
سی آر بی وی کے یادو نے جانکاری دی ہے کہ یوزر چارج کیلئے ریلوے جلد ہی نوٹیفکیشن جاری کرے گا ۔ حالانکہ یوزر چارج کتنا ہوگا ، اس سوال پر انہوں نے کہا کہ ایک چھوٹی رقم یوزر چارج کے طور پر لی جائے گی ۔ ریلوے نے جانکاری دی ہے کہ بڑے ریلوے اسٹیشنوں اور بھیڑ بھاڑ والے ریلوے اسیٹیشنوں پر یوزر چارج وصول کیا جائے گا ۔ یہ یوزر چارج ٹکٹ کرایہ میں جوڑ کر مسافروں سے وصول کیا جائے گا ۔
ریلوے بورڈ کے چیئرمین نے کہا کہ مارچ 2024 تک ہائی ڈینسٹی روٹس پر ڈبلنگ ، ٹرپلنگ اور الیکٹریفکیشن کا کام پورا کرلیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ گاندھی نگر اور حبیب گنج ریلوے اسٹیشن دسمبر 2020 تک ری ڈیولپ ہوجائیں گے ۔
اس پریس کانفرنس میں نیتی آیوگ سی ای او امیتابھ کانت بھی شامل رہے ۔ کانت نے کہا کہ پرائیویٹ ٹرینوں کا کرایہ مارکیٹ کے حساب سے طے کیا جائے گا ۔ مسافروں کو ویلیو ایڈیڈ سروسز بھی مہیا کرائی جائیں گی ۔ پرائیویٹائزیشن سے ریلوے کو تقریبا 30 ہزار کروڑ روپے کے نجی سرمایہ کاری کی امید ہے ۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...