Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ممتا بنرجی نے بی جے پی کو کورونا سے زیادہ خطرناک قرار دیا

by | Oct 4, 2020

Mamta Banerjee

کلکتہ: مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے مرکز میں بر سراقتدار بی جے پی حکومت کے رویہ کو آمرانہ قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ ”بھگوا پارٹی“ عالمی وبائی بیماری کورونا کو دلتوں کے خلاف حملے کے لئے استعمال کر رہی ہے۔ اترپردیش کے ہاتھرس میں مبینہ ”اجتماعی عصمت دری“ کیس کے خلاف احتجاجی مارچ کرنے والی ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ آخر دم تک دلت برادری کے ساتھ کھڑی رہیں گی، کیونکہ ان کا مذہب ”انسانیت“ ہے اور وہ ذات پات اور مذہب کی بنیاد پر تفریق پر یقین نہیں رکھتی ہیں۔
اترپردیش کے ہاتھرس میں مبینہ ”اجتماعی عصمت دری“کے خلاف ممتا بنرجی کی قیادت میں ترنمول کانگریس نے دو کلو میٹر طویل لانگ مارچ کیا۔ برلا پلاٹینیم سے شروع ہوکر میو روڈ پر واقع گاندھی مجسمہ کے پاس یہ مارچ ختم ہوا۔ ممتا بنرجی نے اس استدلال کے ساتھ کہ ”کووڈ-19“سے کہیں بڑی بیماری بی جے پی ہے۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ دلت اور پسماندہ طبقات کے خلاف اس وبائی بیماری کو استعما ل کر رہی ہے۔ اس موقع پر ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ”ہمیں ان مظالم کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہیے“جس طرح کے مظالم ہو رہے ہیں وہ سراسر ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ”ملک بھر میں آمریت جاری ہے۔ عوام کے بجائے یہ حکومت دلتوں اور کسانوں کے خلاف حکومت کام کر رہی ہے۔
کووڈ- 19 کے وبائی مرض سے نمٹنے میں مبینہ ناکامی کے لئے مرکزی حکومت کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس بیماری کا کمیونیٹی ٹرانس میشن ہوگیا ہے۔ کیونکہ ایسے افراد جو حفاظتی اور احتیاط کے ساتھ باہر جاتے ہیں اور حفاظتی ماحول میں رہتے ہیں وہ بھی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...