Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ممبئی کی بجلی گل، لوکل ٹرین بند، بی ایم سی کمشنر کا مشورہ ۸ ؍ گھنٹے جنریٹر چلانے کے لئے اسپتال ڈیزل رکھ لیں

by | Oct 12, 2020

Power Supply Disrupt in Mumbai

ممبئی : ممبئی سمیت میٹرو پولیٹن ریجن (ایم ایم پی آر) میں بجلی کی سپلائی بند ہوگئی ہے جس کے بعد معمول کی زندگی بری طرح سے متاثر ہوئی ہے۔ ممبئی شہر، مضافات ،تھانے ،نوی ممبئی، پنویل اور آس پاس کے علاقے متاثر ہوئے ہیں۔بیسٹ کمپنی کے ٹوئیٹ کے مطابق ویسٹرن گریڈ میں خلل کے بعد ٹاٹا پاور ہاؤس بند پڑگیا ہے۔ ویسٹرن اور سینٹرل ریلویز کی لوکل ٹرین سروس بھی بند ہوگئی ہے۔جگہ جگہ اونچی عمارتوں میں لفٹ بند ہو جانے سے لوگ لفٹ میں پھنس گئے ہیں۔
ممبئی کے علاوہ تھانے کے بھی کچھ علاقوں کی بجلی چلی گئی ہے۔ وہیں، برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن نے اطلاع دی ہے کہ ٹاٹا کی بجلی سپلائی میں رکاوٹ کے سبب ممبئی میں بجلی گریڈ فیل ہو گئی ہے۔ سینٹرل ریل لائن پر ریل خدمات ٹھپ ہو گئی ہیں۔
ممبئی میں پاور گرڈ فیل ہونے کے سبب شہر کی لائف لائن کہی جانے والی لوکل ٹرینیں بھی رک گئی ہیں۔ مغربی ریلوے کو پیر کی صبح پاور گرڈ فیل ہونے کے سبب چرچ گیٹ اور وسئی کے درمیان لوکل ٹرین خدمات روکنی پڑی۔ اطلاع دی گئی کہ 400 کے وی کی لائن میں ٹرپنگ ہوئی ہے۔ اس سے پوری ایم آئی ڈی سی، پال گھر اور دہانو لائن متاثر ہوئی ہیں۔ اس کو ٹھیک کرنے میں کم از کم ایک گھنٹے کا وقت لگے گا۔
بی ایم سی کے کمشنر ایس چہل نے ممبئی کے سبھی اسپتالوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے آئی سی یو اور دیگر جگہوں پر بجلی کی صحیح ڈھنگ سے سپلائی کے لئے جنریٹر چلانے کے لئے کم سے کم 8 گھنٹے کے حساب کا ڈیزل جمع کر لیں۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...