
ہندوتوا میں اظہار کی آزادی، امیتابھ بچن پر پولیس کیس
سمیع_اللّٰہ_خان
دنیا کی سب سےبڑی جمہوریت میں ہندؤوں کےطبقاتی ظالمانہ نظام پر مشتمل کتاب منوسمرتی کےمتعلق ایک سوال پوچھے جانے پر امیتابھ بچن کےخلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔
تفصیل یہ ہیکہ امیتابھ بچن نے اپنے شو ” کون بنے گا کروڑ پتی “میں یہ سوال پوچھا کہ: ڈاکٹر امبیڈکر اور ان کی قوم نے کس کتاب کو نذرآتش کیا تھا جس کا جواب منوسمرتی تھا، کیونکہ برہمنی طبقاتی نظام والی منوسمرتی کو امبیڈکر اور دلتوں نے ۱۹۲۷ میں جلاکر احتجاج کیاتھا۔
منوسمرتی جو کہ ایک نہایت ہی ذات پات اور انسانیت سوز قوانین پر مبنی کتاب ہے اس کے لیے پجاری ہندؤوں کی عقیدت کا یہ عالم ہے کہ صرف اس کےمتعلق ایک تاریخی اور حقیقی واقعہ کو بیان کرنے پر ان کے جذبات بھڑک گئے ۔
اور اسی ملک کا وزیراعظم اظہار کی آزادی کےنام پر مسلمانوں کے نبیۖ کا کارٹون بنانےکی تائید کرتاہے_