Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

عارف مسعود کےخلاف بھاجپا کی انتقامی کارروائی

by | Nov 6, 2020

مسعود

سمیع اللّٰہ خان

 بھوپال مدھیہ پردیش کے مسلم لیڈر ایم ایل اے، عارف مسعود کی تعلیمی املاک پر آج مدھیہ پردیش کی بھاجپا سرکار کی ضلعی انتظامیہ نے بلڈوز چلا دیا ہے، عارف مسعود کی پراپرٹی کو اس کارروائی میں منہدم کردیاگیا ہے،

 عارف مسعود کے خلاف انتقامی کارروائی اس لئےکی گئی کیونکہ انہوں نے گزشتہ دنوں ناموس رسالتﷺ کے مسئلے پر ریلی نکالی تھی، انہوں نے بھوپال شہر میں گستاخِ نبیۖ اور اسلام دشمن فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کےخلاف زبردست احتجاج کیا تھا، تحفظ ناموس رسالتﷺ کے لیے ان کی یہ زبردست احتجاجی ریلی بھارت کی ہندوتوا سرکار کو ہضم نہیں ہوئی، کیونکہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے گستاخئ رسالتﷺ کے مسئلے میں فرانس کی حمایت کی ہے، موجودہ ہندوستانی سرکار رسول اللہﷺ کے گستاخانہ کارٹون کی بھی تائید کرتی ہے،

اسی بنا پر مدھیہ پردیش حکومت ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے اشتراک سے عارف مسعود کو کمزور کرنے کے لیے کمربستہ نظر آ رہی ہے، عارف مسعود نے ناموس رسالت پر جو قدم اٹھایا اس سے کہیں نا کہیں ایک بڑی ریاست کی راجدھانی میں مضبوط مسلم لیڈرشپ کے وجود کا پیغام بھی گیا، اس وجہ سے بھی بھاجپا اب عارف مسعود کو پرانے مقدمات اور مختلف قانونی باریکیوں میں گھیر کر توڑنے کی کوشش کرےگی، یہ سب اترپردیش میں کئی سالوں سے یوگی آدتیہ ناتھ کر رہا ہے، اسی کے نقش قدم پر اب ایم۔پی کی شیوراج سرکار بھی چل رہی ہے، یوگی نے بھی اترپردیش میں اپنے مخالفین کے مکانات اور املاک پر بلڈوزر چلوا دیے جن کا ریکارڈ نہایت شرمناک ہے، اب یہی کچھ عارف مسعود کےخلاف کرنے کی تیاری نظر آتی ہے ۔

 جبکہ عارف مسعود نے مکمل پرامن اور قانونی احتجاج بلا کسی غلطی کے منعقد کیا

اس کے باوجود ان کے خلاف جمہوریت، آئین اور پولیس کا ناجائز استعمال ہورہاہے، کئی مقدمات ٹھونک دیے اب تک، کوئی اب بتائے کہ مسلمان جب پرامن اور قانونی دائروں میں بھی گھیرا جانے لگے تو کس منہ سے جمہوریت اور آئین کے حوالے سے امیدیں قائم رکھے؟ بتائیے تعلیم گاہ کالج کو منہدم کرنے والے یہ لوگ کتنے گھٹیا ہوں گے؟

یقین جانیے، شیوراج ہوں کہ یوگی، مودی ہو کہ امیت شاہ، یہ سب دنیا کے سب سے بڑے بزدل اور ڈرپوک لوگ ہیں، یہ آج غراتے اور دندناتے ہیں کیوں کہ انہوں نے طاقت پر قبضہ کر رکھا ہے، وہ اپنی ہمت اور شجاعت سے نہیں لڑتے ہیں وہ سرکار کے سہارے ظلم کرتے ہیں لیکن انہیں ایک دن اپنے تمام مظالم کا حساب دینا ہوگا، جس دن انصاف کا قلم مظلوموں کے ہاتھ میں ہوگا۔

چونکہ عارف مسعود کے خلاف یہ کارروائیاں ناموس رسالت والی ریلی کے بعد شروع ہوئے ہیں اس لیے سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکے مدھیہ پردیش کے مسلمانوں کو اس وقت بھرپور انداز میں عارف مسعود کے ساتھ کھڑا ہوناچاہئے، کیونکہ ایسی کارروائیاں نہ صرف انتقام ہوتی ہیں بلکہ دیگر بولنے یا کچھ کرنے کی ہمت رکھنے والوں کو وارننگ بھی ہوتی ہے، مدھیہ پردیش کے ہر ضلع اور شہر کے ذمہ دار مسلمان خواہ کسی پارٹی یا جماعت کے ہوں انہیں عارف مسعود کی طاقت بننا چاہیے، آپ اگر آج اپنے ایک فرد کو ٹوٹتا ہوا دیکھتے رہیں گے تو آپ اپنے لیے بھی ظلم خریدیں گے_

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

جی ہاں ! انجینئرعمر فراہی فکر مند شاعر و صحافی ہیں

جی ہاں ! انجینئرعمر فراہی فکر مند شاعر و صحافی ہیں

دانش ریاض ،معیشت،ممبئی روزنامہ اردو ٹائمز نے جن لوگوں سے، ممبئی آنے سے قبل، واقفیت کرائی ان میں ایک نام عمر فراہی کا بھی ہے۔ جمعہ کے خاص شمارے میں عمر فراہی موجود ہوتے اور لوگ باگ بڑی دلچسپی سے ان کا مضمون پڑھتے۔ فراہی کا لاحقہ مجھ جیسے مبتدی کو اس لئے متاثر کرتا کہ...

سن لو! ندیم دوست سے آتی ہے بوئے دو ست

سن لو! ندیم دوست سے آتی ہے بوئے دو ست

دانش ریاض،معیشت،ممبئی غالبؔ کے ندیم تو بہت تھےجن سے وہ بھانت بھانت کی فرمائشیں کیا کرتے تھے اوراپنی ندامت چھپائے بغیر باغ باغ جاکرآموں کے درختوں پر اپنا نام ڈھونڈاکرتےتھے ، حد تو یہ تھی کہ ٹوکری بھر گھر بھی منگوالیاکرتےتھے لیکن عبد اللہ کے ’’ندیم ‘‘ مخصوص ہیں چونکہ ان...