بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی مضبوط قیمتوں کے باوجود بدھ کے روز گھریلو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل 42 ویں روز بھی مستحکم رہیں گھریلو مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت میں آخری کٹوتی 2 اکتوبر کو ہوئی تھی جبکہ پٹرول کی قیمت گذشتہ 52 دنوں سے مستحکم ہے
نئی دہلی: بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی مضبوط قیمتوں کے باوجود بدھ کے روز گھریلو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل 42 ویں روز بھی مستحکم رہیں گھریلو مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت میں آخری کٹوتی 2 اکتوبر کو ہوئی تھی جبکہ پٹرول کی قیمت گذشتہ 52 دنوں سے مستحکم ہے۔ پٹرول کی قیمت میں آخری بار 22 ستمبر کو سات سے آٹھ پیسے فی لیٹر تخفیف کی گئی تھی۔
انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل) کے مطابق دہلی میں آج پٹرول 81.06 روپے جبکہ ڈیزل 70.46 روپے فی لیٹر فروخت ہورہاہے ۔ اسی طرح ممبئی میں پٹرول 87.74 روپے اور ڈیزل 76.86 روپے ، کولکتہ میں پٹرول 82.59 روپے اور ڈیزل 73.99 روپے اور چنئی میں ، پٹرول 84.14 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 75.99 روپے فی لیٹر رہی۔
آئی او سی ایل سے موصولہ اطلاعات کے مطابق آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں۔
شہر : ڈیزل ۔ پٹرول
دہلی : 70.46 ۔ 81.06
ممبئی : 76.86 ۔ 87.74
کولکاتہ : 73.99 ۔ 82.59
چنئی : 75.95 ۔ 84.14
کوروناوائرس کی وجہ سے بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی طلب متاثر ہوئی ہے ، جس کی وجہ سے قیمت پر اثر پڑا ہے۔ ستمبر میں خام تیل کی طلب گذشتہ 4 ماہ میں سب سے کم ہے۔ گھریلو مارکیٹ میں 3 ستمبر سے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے اور اب تک 2.13 روپے فی لیٹر کمی درج کی گئی ہے۔ تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی ملک کی سرخیل کمپنی انڈین آئل کے مطابق دہلی میں پٹرول 81.14 پر مستحکم رہا ، جبکہ ڈیزل 15 پیسے سستا ہوکر 71.43 روپے فی لیٹر ہو گیا۔
خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی اور ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔ پٹرول۔ ڈیزل کی روز کی قیمت آپ ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی جان سکتے ہیں۔