Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

عوام کو دیوالی کا تحفہ: حیدرآباد میں جائیداد ٹیکس میں رعایت، وزیر تارک راما راؤ کا بڑا اعلان

by | Nov 14, 2020

میڈیا سے بات کرتے ہوئے تارک راما راو نے کہا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھر راو کی ہدایت کے مطابق تلنگانہ کے عوام کو وہ دیوالی کا تحفہ دے رہے ہیں۔ سال 2020-21 میں گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے حدود میں 15000 روپئے تک کا جائیداد ٹیکس رکھنے والوں کو 50فیصد رعایت دی جائے گی۔

تارک راماراو

تارک راماراو

یواین آئی

تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم ونسق کے تارک راما راو نے ریاست کے عوام کو دیوالی کا تحفہ دیاہے۔ وزیرموصوف نے چیف سکریٹری سومیش کمار کے علاوہ ریاستی وزرا کے سری نواس یادو، محمد محمود علی، مئیر حیدرآباد بی رام موہن اور دیگر اعلی عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا جس میں شہر سے متعلق بعض امور پر اہم فیصلے لئے گئے۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے تارک راما راو نے کہا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھر راو کی ہدایت کے مطابق تلنگانہ کے عوام کو وہ دیوالی کا تحفہ دے رہے ہیں۔

سال 2020-21 میں گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے حدود میں 15000 روپئے تک کا جائیداد ٹیکس رکھنے والوں کو 50فیصد رعایت دی جائے گی۔ریاست کے بقیہ حصوں میں 10 ہزار روپئے تک جائیداد ٹیکس رکھنے والوں کو 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔ اب تک جن افراد نے جائیداد ٹیکس ادا کردیا ہے، ان کے اس ٹیکس کو آئندہ سال کے ٹیکس کی رقم میں رعایت دی جائے گی۔اس کے ذریعہ ریاست کو 31.40لاکھ خاندانوں کو 326.48کروڑ روپئے کا فائدہ پہنچے گا۔ریاستی وزیر نے کہا کہ ابھی تک ریاست میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے 4,57,871 خاندانوں میں 475 کروڑروپئے کی امدادی رقم تقسیم کی گئی ہے۔

سیلاب متاثرہ ایسے افراد جن کو مدد نہیں پہنچی وہ می سیوا میں اپنے نام، مکان کی تفصیلات، آدھار نمبردرج کروالیں۔ عہدیدار بنیادی سطح سے جائزہ لینے کے بعد مدد فراہم کریں گے اور اگر بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات فراہم کی جاتی ہے تو رقم راست فراہم کردی جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ حکومت ضرورت پڑنے پر مزید 100کروڑروپئے کی مدد کے لئے بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔انہوں نے جی ایچ ایم سی کے سینی ٹیشن ورکرس کی تنخواہ 14500روپئے سے بڑھا کر17000روپئے کرنے کا اعلان کیا۔کوویڈ پر قابو پانے میں تلنگانہ حکومت کے اقدامات کی مرکزی وزیر ہرش وردھن نے ستائش کی ہے۔انہوں نے کہاکہ کورونا کی وجہ سے حکومتیں اور عوام معاشی مسائل کا شکار ہیں۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...