Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

اقلیتی طلباء کی فیلوشپ میں کٹوتی قابل مذمت۔ ایس ڈی پی آئی

by | Nov 15, 2020

سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا

سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا

بنگلور۔ (پریس ریلیز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے ریاستی صدر عبدالحنان نے اپنے جاری کردہ اخباری اعلامیہ میں اقلیتی طلباء کی فیلوشپ میں کٹوتی کئے جانے پر سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایچ ڈی اور ایم فل کی تعلیم حاصل کرنے والے اقلیتی طلباء کو ریاستی حکومت سالانہ 3لاکھ روپئے کی فیلوشپ دیتی تھی۔ اب کوویڈ کی وجہ بتاکر اس رقم میں کٹوتی کرکے 1لاکھ روپئے کردیا گیا ہے۔ عبدالحنان نے حکومت پر الزام لگایا ہے کہ ریاستی حکومت اقلیتی برادری کے طلباء کو دی جانے والی فیلوشپ رقم کو کم کرکے ایک مخصوص برادری کے طلباء کے مستقبل کو برباد کررہی ہے اور ان سے امتیازی سلوک برت رہی ہے۔ پی ایچ ڈی کرنے والوں کو 3سال، ایم فل کرنے والو ں کو 2سال کیلئے ماہانہ 25ہزار روپئے کی فیلوشپ مالی اعانت کے طور حکومت فراہم کرتی تھی۔ لیکن یہ رقم پچھلے دس مہینوں سے ادا نہیں کی گئی ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ حکومت نے طلباء کو دی جانے والی فیلوشپ کی رقم میں اچانک کمی کردی ہے۔ ریاستی بی جے پی حکومت شروع سے ہی اقلیتی فلاح بہبود کے منصوبوں کیلئے امداد میں کٹوتی کرتی آرہی ہے۔سال 2020-21 کے دوران 44فیصد امداد میں کٹوتی کی گئی ہے۔اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر اب اعلی تعلیم کو دی جانے والی امدادی رقم میں کٹوتی کی گئی ہے۔ ایس ڈی پی آئی ریاستی صدر عبدالحنان نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ طلباء کو فورا فیلوشپ کی بقایا رقم کرنے کے ساتھ ہی طلباء کو ہمیشہ کی طرح دی جانے والی مالی اعانت کو جاری رکھے۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...