Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

لوگ کانگریس کو متبادل نہیں مانتے، پارٹی میں باہمی افہام و تفہیم کی کمی: کپل سبل

by | Nov 16, 2020

IMG_20201116_194607

نئی دہلی، 16 نومبر: بہار اسمبلی انتخابات میں اپنی پارٹی کی ناقص کارکردگی کے بعد کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ کپل سبل نے پیر کو ایک انٹرویو میں اعتراف کیا کہ لوگ ’’کانگریس کو متبادل نہیں مانتے‘‘۔ انھوں نے پارٹی پر الزام لگایا کہ وہ اپنی کمزوریوں کو جاننے کے باوجود انھیں تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

انھوں نے متنبہ کیا کہ ’’اگر وہ (پارٹی) ان نتائج کو تسلیم نہیں کرتی ہے تو گراف میں کمی ہوتی رہے گی۔‘‘

دی انڈین ایکسپریس کو انٹرویو دیتے ہوئے سبل نے نشان دہی کی کہ بہار میں کانگریس کی انتہائی ناقص کارکردگی کے علاوہ، جہاں اس نے 70 پر مقابلہ کرتے ہوئے صرف 19 نشستیں حاصل کیں، ضمنی انتخابات میں بھی پارٹی کو منفی نتائج کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انھوں نے نشان دہی کی ’’ہم گجرات کے تمام ضمنی انتخابات ہار گئے۔ یہاں تک کہ لوک سبھا انتخابات میں ہم نے وہاں ایک بھی سیٹ نہیں جیتی تھی۔ اترپردیش کے کچھ حلقوں میں ضمنی انتخابات میں کانگریس کے امیدواروں نے ڈالے گئے ووٹوں میں سے 2 فیصد سے بھی کم ووٹ حاصل کیے۔ گجرات میں ہمارے تین امیدواروں کے ڈپازٹ ضائع ہوگئے۔ تو سب کچھ ظاہر ہے۔‘‘

انھوں نے اس حقیقت پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ کانگریس کئی دہائیوں سے بہار اور اتر پردیش جیسی بڑی ریاستوں میں متبادل کے طور پر ابھر نہیں سکی ہے اور مدھیہ پردیش اور گجرات جیسی ریاستوں میں بھی خراب کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے، جہاں مقابلہ کثیر جہتی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اس سال اگست میں کپل سبل سمیت 23 کانگریس رہنماؤں نے پارٹی کے صدر سونیا گاندھی کو خط لکھ کر پارٹی کی گرتی ساکھ کا مناسب تجزیہ کرنے کی درخواست کی تھی۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا اس خط پر کوئی کارروائی کی گئی ہے؟ سبل نے کہا ’’کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ قیادت کی طرف سے بات چیت کے لیے کوئی کوشش بھی نہیں کی گئی ہے‘‘۔

سبل نے مزید کہا کہ پارٹی اپنے مسائل سے آگاہ ہے لیکن ان کو حل کرنے پر راضی نہیں ہے۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...