Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

تبلیغی جماعت سے متعلق میڈیا رپورٹنگ کے خلاف دائر درخواستوں پر مرکز کے حلف نامے سے مطمئن نہیں: سپریم کورٹ

by | Nov 17, 2020

سپریم کورٹ

نئی دہلی، 17 نومبر: سپریم کورٹ نے آج کوویڈ-19 وبائی امراض کے آغاز کے دوران تبلیغی جماعت کے تعلق سے میڈیا رپورٹنگ سے متعلق کیس میں مرکزی حکومت کے حلف نامے پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ اسے ٹیلی وژن پر اس قسم کے مواد پر قدغن لگانے کے لیے انضباطی نظام قائم کرنے پر غور کرنا پڑے گا۔

اعلیٰ عدالت نے مرکز سے ایسا نظام تشکیل دینے اور عدالت کو اس سے آگاہ کرنے کا حکم دیا۔

چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کی سربراہی میں بنچ نے سالیسیٹر جنرل تشار مہتا سے کہا کہ ’’پہلے آپ نے مناسب حلف نامہ داخل نہیں کیا اور پھر آپ نے ایک ایسا حلف نامہ داخل کیا جس میں دو اہم سوالات کا معاملہ مکمل نہیں ہو۔ جناب مہتا یہ اس طرح نہیں کیا جاسکتا ہے۔‘‘

اعلی عدالت نے مزید کہا کہ ’’جناب مہتا! ہم آپ کے جواب سے مطمئن نہیں ہیں۔‘‘

عدالت نے کہا کہ ’’ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ٹیلی ویژن پر ایسے مشمولات سے نمٹنے کے لیے کیا طریقۂ کار ہے۔ اگر کوئی باقاعدہ طریقۂ کار موجود نہیں ہے تو آپ ایک تشکیل دیں۔ ایسا ضابطہ این بی ایس اے جیسے اداروں کے ذمہ نہیں چھوڑا جا سکتا۔‘‘

واضح رہے کہ عدالت جمعیت علماے ہند اور دیگر افراد کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پرسماعت کر رہی تھی، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ وبائی امراض کے آغاز کے دوران میڈیا کا ایک طبقہ تبلیغی جماعت سے متعلق خبروں کے ذریعے فرقہ وارانہ منافرت پھیلارہا تھا۔

بنچ نے مرکز سے ایسے معاملات سے نمٹنے کے نظام کے بارے میں تفصیلات کے ساتھ نیا حلف نامہ داخل کرنے کے لیے کہا۔

اعلی عدالت نے اس معاملے کی سماعت کے لیے اگلی تاریخ تین ہفتوں کے بعد کی مقرر کی ہے۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...