Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

بی جے پی کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کا بھی قانون لائے: اکھلیش

by | Nov 28, 2020

اکھلیش یادو

اکھلیش یادو

اکھلیش یادو نے کہا کہ حکومت کو زرعی قوانین کو واپس لینے کے ساتھ اپنے اس انتخابی وعدے کو بھی نبھانا چاہیے جس میں اس نے کسانوں کی آمدنی دو گنی کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

لکھنؤ: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت پر نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے کسانوں پر ‘دہشت گردانہ حملے کرانے’ کا الزام لگاتے ہوئے سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے ہفتہ کو کہا سرمایہ دار دوستوں کی مدد کو آمادہ نریندرمودی حکومت کسانوں کو پریشان کرنے کے بجائے ان کی آمدنی دوگنی کرنے کے ضمن میں قانون لانے پر غور کرنا چاہیے ایسا کرنے سے بی جے پی کا انتخابی وعدہ بھی پورا ہوسکے گا۔

اکھلیش یادو نے یہاں میڈیا نمائندوں سے کہا کہ مرکز و ریاست کی بی جے پی حکومتیں کسانوں اور غریبوں کی دشمن بنی ہوئی ہیں۔ سرمایہ داروں کی مدد کے لئے بنائے گئے نئے قانون پہلے سے بدحال کسانوں کی حالت مزید بگاڑ دے گا اور جب کسان اس کی مخالفت کر رہے ہیں تو ان پر’ دہشت گردانہ’ حملے کرائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو زرعی قوانین کو واپس لینے کے ساتھ اپنے اس انتخابی وعدے کو بھی نبھانا چاہیے جس میں اس نے کسانوں کی آمدنی دو گنی کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر آمدنی دو گنی کرنے کی باتیں تو دور حکومت کسانوں پر کالا قانون نافذ کر کے ان کی مالی حالت اور خراب کرنے پر آمادہ ہے۔

سابق وزیر اعلی نے کہا کہ جھوٹ بولنے میں ماہر یہ حکومت اب سڑکوں کو بھی فروخت کر رہی ہے۔جتنی بدعنوانی بی جے پی کے میعاد کار میں ہوئی ہے اتنی پہلے کبھی نہیں ہوئی۔ ان کی حکومت اقتدار میں آنے کے بعد بی جے پی کی بدعنوانی کی جانچ کرائے گی۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا کہنا ہے کہ اگلے سال سولر پلانٹ سے 10 ہزار میگا واٹ سے زیادہ کی بجلی پیدا کی جائے گی یہ بی جے پی کا ایک اور جھوٹ ہے۔ انہیں نہیں معلوم کہ شمشی توانائی سے بجلی کیسے پیدا ہوتی ہے۔

اس سے پہلے بی ایس پی کے کئی لیڈروں و ذمہ داروں نے سماج وادی پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔ انہوں نے سبھی کا استقبال کیا۔ رکنیت حاصل کرنے والوں میں لیاقت علی، رام دلارے بھارگو، عبد الرشید اور ارجن سنگھ شامل تھے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...