Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

بحث ہونی چاہیے کہ سرکاری خزانہ سے سرمایہ داروں کو مدد مل رہی ہے یا عوام کو! سدھو

by | Nov 28, 2020

سدھو

سدھو نے کہا کہ اس بات پر قومی بحث ہونی چاہیے کہ سرکاری خزانہ سے عشاریہ ایک فیصد سرمایہ داروں کو مدد مل رہی ہے یا پھر 99 فیصد عام لوگوں کو۔

نئی دہلی: کانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے کسان تحریک کے حوالہ سے مرکزی حکومت پر نشانہ لگایا ہے۔ انہوں نے دہلی ہریانہ بارڈر پر مشتعل کسانوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان ہوئے تصادم سے متعلق ویڈیو شیئرکر کے مرکزی حکومت پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بات پر قومی بحث ہونی چاہیے کہ سرکاری خزانہ سے عشاریہ ایک فیصد سرمایہ داروں کو مدد مل رہی ہے یا پھر 99 فیصد عام لوگوں کو۔

خیال رہے کہ پنجاب کے کسان زرعی قوانین کے خلاف تحریک چلا رہے ہیں اور کسانوں نے پنجاب سے ہریانہ کے راستہ دہلی کوچ کا اعلان کر دیا۔ گزشتہ دو روز سے دہلی پولیس کے بیچ دہلی-ہریانہ بارڈر پر کئی جگہ جھڑپ نظر آئی۔ نوجوت سنگھ سدھو بھی پنجاب سے آتے ہیں، لہذا وہ کسانوں کے حق میں آواز بلند کر رہے ہیں۔

نوجوت سنگھ سدھو نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ مرکزی حکومت عوام سے جس ٹیکس کی وصولی کرتی ہے اس کا فائدہ سرمایہ داروں کو دیا جاتا یا عوام کو۔ انہوں نے ٹوئٹ کے ذریعے کہا کہ ملک میں سرمایہ دار آبادی کا صرف 0.1 فیصد ہیں جبکہ عوام 99 فیصد ہیں۔ لہذا اس حوالہ سے بحث ہونی چاہیے کہ حکومت ٹیکس کا فائدہ سرمایہ داروں کو دیتی ہے یا عوام کو۔

سدھو نے ٹوئٹ کیا، ’’اس معاملہ پر ایک قومی بحث ہونی چاہیے کہ مرکزی حکومت عوام کی آمدنی پر جو ٹیکس لگاتی ہے یا اس سے جو محصولات وصول کیے جاتے ہیں اس کا فائدہ ہندوستان کے 0.1 فیصد کاروباری طبقہ کو (این پی اے، قرض معافی کے ذریعے) دیا جاتا ہے یا پھر 99 فیصد عام لوگوں کو (کسان، چھوٹے تاجر، متوسط طبقات وغیرہ) کو سماجی اسکیموں کے ذریعے فراہم کیا جاتا ہے۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...