Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

لندن: ہزاروں افراد نے ہندوستانی کسانوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا، کوویڈ 19 پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے پر کئی گرفتار

by | Dec 7, 2020

modi

نئی دہلی، این ڈی ٹی وی کی خبر کے مطابق اتوار کو کسانوں کے جاری احتجاج کی حمایت کے لیے لندن میں ایک مظاہرے کے دوران متعدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔ برطانیہ کے مختلف حصوں کے ہزاروں افراد ایلڈ وِچ میں انڈین ہائی کمیشن کے باہر جمع ہوئے تھے تاکہ مودی حکومت کے نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں سے اظہار یکجہتی کریں۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق احتجاج میں شامل افراد میں زیادہ تر برطانوی سکھوں کی اکثریت تھی جو سڑکیں بند کررہے تھے اور نعرے لگارہے تھے۔ انھوں نے ’’کسانوں کے لیے انصاف‘‘ کے پیغامات کے ساتھ پلے کارڈ بھی لے رکھے تھے۔

کورونا وائرس پروٹوکول کی خلاف ورزی کی بنیاد پر میٹروپولیٹن پولیس نے انتباہ جاری کرنے کے بعد 13 مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ لندن میں 30 سے زائد افراد کے اجتماعات پر پابندی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ کوویڈ 19 کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر 13 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ نو اب بھی زیر حراست ہیں، جب کہ چار افراد کو جرمانے کے ساتھ چھوڑ دیا گیا۔

وہیں انڈین ہائی کمیشن کے ترجمان نے کہا ’’ہمارا ہائی کمیشن متعلقہ حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اور ہم ان کے ساتھ مل کر سامنے آنے والے امور کو حل کریں گے۔ ہزاروں افراد کا یہ اجتماع بغیر کسی مخصوص اجازت کے کیسے ہوسکتا ہے۔‘‘

ہائی کمیشن کے ترجمان نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ لندن میں ہونے والے اس احتجاج کی قیادت ’’بھارت مخالف‘‘ علاحدگی پسند کر رہے تھے جنھوں نے موقع کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ہے۔

ہندوستانی حکومت کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے انڈین ہائی کمیشن کے ترجمان نے مزید کہا کہ حکومت ہند مظاہرین کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے اور یہ کہنا ضروری نہیں ہے کہ یہ ہندوستان کا داخلی مسئلہ ہے۔

واضح رہے کہ حکومت کی طرف سے ستمبر میں منظور کیے جانے والے تینوں زرعی قوانین کے خلاف کسان سراپا احتجاج ہیں۔ حکومت کے ساتھ متعدد دور کی بات چیت کے بعد بھی کسان اور مرکزی حکومت کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچے ہیں۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...