Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ٹیرر ازم کی جگ ٹورزم، بندوق اور پتھر کی جگہ ہاتھ میں کتاب اور قلم

by | Dec 10, 2020

مفتی منظور ضیائی

مفتی منظور ضیائی

کشمیری پنڈتوں کے بغیر وادی کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا، ریاست کے مخصوص اسلامی اور سیکولر کلچر کی حفاظت کی جائیں :مفتی
مئمبی : (اسٹاف رپورٹر ) صوفی کارواں کے روح رواں اور معروف اسلامی اسکالر مفتی منظور ضیائی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ کشمیری عوام کی سیاسی محرومیوں کوختم کیا جائے اور کشمیری عوام کی اپنی حقیقی نمائندوں کو منتخب کرنے کا بھر پور موقع دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں مخصوص سیاسی مفادات کے أصول کیلئے کشمیری عوام کی جمہوری امنگوں کو کچلا گیا ہے جس کی وجہ سے وہاں کے حالات خراب ہوئے ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ وادی میں جمہوری عمل زور شور کے ساتھ جاری رہے تا کہ یہاں ٹیررازم‘‘ کی جگہ ٹورزم‘‘ کو بڑھاوا ملے اور نوجوانوں کے ہاتھوں میں بندوق اور پتھر کی جگہ کتاب او قلم ہوں ۔ یہاں کے مخصوص سماجی و ثقافتی کلچر کو بحال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کا وادی سے  باہر کیا جانا وادی کے عوام کے اجتماعی ضمیر پر ایک بوجھ کی طرح ہے اس لئے جلد از جلد کشمیر میں پنڈتوں کی واپسی اور ان کی باز آبادکاری کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں صدیوں سے مسلمان اور کشمیری پنڈت مل جل کر  رہتے چلے آئے ہیں۔ سیاسی سازشوں اور نشہ داہونیوں نے انہیں ایک دوسرے سے الگ کر دیا مفتی ضیائی نے کہا کہ کشمیر میں ہر طرف صوفی اور رشی مو نیو ن کا بول بالا ہے یہاں کے سماج میں مذہبی پسندی اور شدت پسندی کیلئے بھی کوئی جگہ نہیں رہی ہے ۔
سابقہ کشمیری حکومتوں کے کرپشن اور کشمیری عوام کے احساس محرومی میں ملک دشمنوں کو اس بات کا موقعہ دیا کہ وہ کشمیری عوام کو ان کے تاریخی پس منظر سے کاٹ کر انتہا پسندی کے ایک ایسے راستے پر لے جایا جائے جس کی کشمیری معاشرے میں بھی کوئی جگہ نہیں رہی ہے۔ مفتی ضیائی نے کہا کہ جولوگ کشمیری عوام بالخصوص نوجوانوں کو ورغلا کر غلط راستے پر ڈال رہے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے  اور عوام بالخصوص نوجوانوں کے ساتھ نرمی و شفقت کا رویہ اپنایا جائے تا کہ ان ذہن ودماغ میں انتہا پسندی کے اثرات کو ختم کیا جا سکے۔ مفتی ضیائی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے ذریعے جو جمہوری عمل شروع کیا گیا ہے اس کو مستحکم بنایا جا نا چاہئے اور عوام سے جو نمائندے منتخب ہو کر آئے ان کو اقتدار سونپ دیا جانا چاہئے۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ حالیہ انتخابات اسمبلی اور لوک سبھا میں جمہوریت کے استحکام کا ذریعہ بنیگے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں عوام نے جس جوش وخروش سے حصہ لیا ہے اگر اس سے بہتر نتائج بر آمد ہوئے تو اسمبلی اور پارلیمنٹ کے الیکیشن میں پورے ہندوستان سے جوڑنے والی صالح اور کا  باکردار سیاست کو ابھرنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ ساتھ مرکز کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیری عوام کی جذبات احساسات اور ان کی تمناؤں کا احترام کریں تا کہ یہاں امن و امان قائم ہوں اور تعمیر و ترقی کی راہ ہموار ہوں۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...