شیل پھاٹاکےعجوہ اسٹور میں خریدار کے مزاج کا خیال رکھا گیا ہے

درمیان میں کھڑے عجوہ اسٹور کے مالک الیاس خان اپنے مہمانان اطہر امتیاز اور غفران خان کے ساتھ دیکھے جاسکتے ہیں:( تصویر معیشت)
درمیان میں کھڑے عجوہ اسٹور کے مالک الیاس خان اپنے مہمانان اطہر امتیاز اور غفران خان کے ساتھ دیکھے جاسکتے ہیں:( تصویر معیشت)

شیل پھاٹاکےعجوہ اسٹور میںہر خریدار کے مزاج کا خیال رکھا گیا ہے
ڈرائی فروٹ،کھانے پینے کا سامان کے ساتھ ضروریات زندگی کا احاطہ کرنے والی بیشتر چیزیں ہمارے یہاں موجود ہیں:شعیب الیاس خان کی وضاحت
ممبرا:(معیشت نیوز)کوسہ ممبرا کا شیل پھاٹا اب نوی ممبئی سے اس قدر متصل ہوگیا ہے کہ علاقے پر نوی ممبئی کا گمان غالب آتا ہے ۔اسی علاقے کے کوائیلیٹی ہائٹس بلڈنگ میں اعظم گڈھ محمد پور کے سابق پردھان الیاس خان نے عجوہ ڈرائی فروٹ کا شاندار آؤٹ لیٹ کھولا ہے ۔بھیونڈی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہا عجوہ کا یہ دوسرا آؤٹ لیٹ ہے جسےالیاس خان کے صاحبزادے شعیب الیاس خان سنبھال رہےہیں۔14دسمبر بروز دوشنبہ کو منعقدہ افتتاحی پروگرام میں جہاں سماجوادی پارٹی سربراہ ابو عاصم اعظمی شامل تھے وہیں کوسہ و ممبرا کی بیشتر معزز شخصیات موجود تھیں۔ شعیب الیاس خان معیشت سے گفتگو کرتے ہوئے کہتے ہیں’’شیل پھاٹا کا عجوہ اسٹور جہاں صاحب ثروت کو دعوت نظارہ دیتا ہے وہیں کمزور طبقات کو بھی مناسب قیمت پر بہترین سامان فراہم کرتا ہے۔ڈرائی فروٹ کے جو اقسام ہمارے پاس موجود ہیں وہ کوسہ و ممبرا میں ڈھونڈھے سے بھی نہیں ملیں گے۔ اسی طرح مٹھائیوں کے بہترین اقسام کے ساتھ ہر طبقہ کے لئے چاکلیٹ موجود ہے۔جبکہ روزمرہ کی ضروریات کے سامان سے ہم نے اپنے اسٹور کو بھردیا ہے‘‘۔یہ پوچھے جانے پر کہ اوسط درجےکا خریدار جب آپ کے شاندار آئوٹ لیٹ کو دیکھتاہے تو اس خیال میں کہ یہاں کی تمام چیزیں اس کی قوت خرید کو متاثر کریں گی ،اس جانب رخ نہیں کرتا،آخر آپ ان خریداروں کو کیسے سمجھانا چاہتے ہیں ؟شعیب الیاس خان کہتے ہیں’’ ہمارا اسٹور ایک مینی مال کی طرح ہے۔ جس طرح مال میں جانے والے لوگ اس بات سے خائف نہیں ہوتے کہ اگر انہوں نے خریداری نہیں کی تو دکاندار برا منائیں گےاسی طرح ہم بھی لوگوں کو یہ کہتے ہیں کہ آ پ ہمارے اسٹورمیں آئیںیہاں کے ماحول سے لطف اندوز ہوں۔ اگر آپ خریدای نا بھی کرتے ہو ںتوبھی کوئی یہ نہیں پوچھے گا کہ آپ نے خریدای کیوں نہیں کی ،لہذا جس طرح اوسط درجے کا خریداربلا روک ٹوک آسکتاہے اسی طرح وہ لوگ جن کے پاس گاڑیاں ہیں اور ایک خوبصورت ماحول میں شاپنگ کرنا چاہتےہیں تو وہ بھی پارکنگ سہولت کے ساتھ بہترین ماحول میںخریداری کرسکتے ہیں ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ہم نے بچوں کی دلچسپی کے سامان کے ساتھ خواتین کی ضرورتوں کا بھی بھر پور خیال رکھا ہے،ان کی پسند کی چیزیں کفایتی دام میں ہمارے پاس موجود ہیں۔بس میں لوگوں سے یہ گزارش کرتا ہوں کہ وہ ایک بار ضرورہمارے اسٹور کاجائزہ لیں تاکہ انہیںہماری خدمات کاصحیح اندازہ ہوسکے‘‘۔

عجوہ اسٹور کی ذمہ داری سنبھال رہےشعیب الیاس خان اپنے مہمانان غفران خان،اطہر امتیاز ،دانش ریاض اور ڈاکٹر ابوالوفاء کے ساتھ دیکھے جاسکتے ہیں:( تصویر معیشت)
عجوہ اسٹور کی ذمہ داری سنبھال رہےشعیب الیاس خان اپنے مہمانان غفران خان،اطہر امتیاز ،دانش ریاض اور ڈاکٹر ابوالوفاء کے ساتھ دیکھے جاسکتے ہیں:( تصویر معیشت)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *