Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

’’جموں و کشمیر میں غنڈہ راج چل رہا ہے‘‘

by | Dec 22, 2020

جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی (تصویر :معیشت)

جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی (تصویر :معیشت)

سری نگر: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کا کہنا ہے کہ پارٹی کے دو سینئر لیڈروں کو پیر کے روز ڈی ڈی سی انتخابات کی ووٹ شماری سے ایک روز قبل ہی نظر بند کر دیا گیا پارٹی صدر محبوبہ مفتی نے پارٹی کے دو سینئر لیڈروں کی نظر بندی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں غنڈا راج چل رہا ہے۔

اس تعلق سے کیے گئے ایک ٹوئٹ میں اپنا سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے لکھا کہ ’’پی ڈی پی کے سرتاج مدنی اور منصور حسین کو غیر قانونی طور پر آج ڈی ڈی سی انتخابات کی ووٹ شماری کے موقعے پر نظر بند کردیا گیا،یہاں ہر سینئر پولس افسر اس سے بے خبر ہے کیونکہ یہ ’اوپر سے آرڈر‘ ہے۔ جموں وکشمیر میں قانون کی بالادستی نہیں ہے بلکہ غنڈا راج چل رہا ہے۔‘‘ بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ڈی پی کے مذکورہ دو لیڈروں سے پیر کے روز ایک قومی تحقیقاتی ایجنسی نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پوچھ گچھ کی۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...