نئی دہلی۔(پریس ریلیز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا(ایس ڈی پی آئی) قومی جنر ل سکریٹری الیاس محمد تمبے نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ 26جنوری 2021کو ہونے والے کسانوں کے احتجاج کی حمایت میں ایس ڈی پی آئی ملک بھر میں ‘کسان یکجہتی مارچ’منعقد کرے گی۔ایس ڈی پی آئی کا پرزور مطالبہ ہے کہ ‘فارم ایکٹ ‘کو ختم کیا جانا چاہئے اور حکومت کو چاہئے کہ کسانوں کو ‘کم از کم سپورٹ پرائز’کے نظام کو یقینی بنائے۔ ایس ڈی پی آئی قومی جنر ل سکریٹری الیاس محمدتمبے نے اس بات کی طرف خصوصی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دو مہینوں سے کسانوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر ہونے والے احتجاج کے باوجود مرکزی بی جے پی حکومت کسانوں کے جائز مطالبات کو پورا کرنے میں ہچکچاتے ہوئے اپنے تکبرانہ موقف پر قائم ہے۔ کسانوں کے اتفاق رائے کو ختم کرنے کی نیت سے حکومت متعدد دورے کی بات چیت کے باوجود اپنی ضد پر اڑی ہے۔ یہ اس بات کا اشار ہ ہے کہ کس طرح بی جے پی کسانوں اور مزدوروں کو نظر انداز کررہی ہے۔ یوم جمہوریہ کے اس موقع پر ملک بھر میں کسانوں کا احتجاج اس کی علامت ہے کہ کسانوں، مزدوروں اور عام لوگوں کو آمرانہ اور بے رحم حکومت کے ذریعہ ملک میں جمہوریت کے ثمرات سے محروم رکھا گیا ہے اور یہ حکومت صرف اپنے قریبی سرمایہ داردوستوں کے مفاد ات کیلئے کام کرتی ہے۔ جب تک کسانوں کو انصاف اور ان کے حقوق نہیں دیئے جائیں گے تب تک ایس ڈی پی آئی جدوجہد سے وابستہ رہے گی

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت
ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...