بنیادی صفحہ / تجارتی اجلاس / اقلیتی معاشی اجلاس / تقویٰ جویلرس ترقی یافتہ کمپنیوں کے صف میں شامل،2021کے نیشنل برانڈایوارڈ سےسر فراز

تقویٰ جویلرس ترقی یافتہ کمپنیوں کے صف میں شامل،2021کے نیشنل برانڈایوارڈ سےسر فراز

تقویٰ جویلرس کے مالک اسرار سید انعامدار کولکاتہ کی مشہورتجارتی شخصیت گروپ آف ہوٹلس کے مالک جمیل منظرسے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے: تصویر معیشت

تقویٰ جویلرس کے مالک اسرار سید انعامدار کولکاتہ کی مشہورتجارتی شخصیت گروپ آف ہوٹلس کے مالک جمیل منظرسے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے: تصویر معیشت

کولکاتہ: کولکاتہ میں معیشت میڈیاکی جانب سے منعقدہ کل ہندتجارتی اجلاس میں ممبئی کی جویلری کمپنی تقویٰ جویلرس کو ترقی یافتہ کمپنیوں کے صف میں شامل کرتے ہوئے 2021کے نیشنل برانڈ ایوارڈ سے سرفراز کیا گیاہے۔کولکاتہ کی مشہورتجارتی شخصیت گروپ آف ہوٹلس کے مالک جمیل منظر نےکولکاتہ کے سنگیت کلا مندر میں منعقدہ تقریب میں سیکڑوں تاجروں کے بیچ تقویٰ جویلرس کے مالک اسرار سید انعامدار کو نیشنل برانڈ ایوارڈ تفویض کیا۔واضح رہے کہ Fastest-Growing Company of the Year 2021 میں جہاں کولکاتہ کے گلاس ٹو نے نیشنل برانڈ ایوارڈ اپنے نام کرایاہے وہیں ممبئی کے تقویٰ جویلرس کو بھی اسی کٹیگری میں ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ہے۔اسرار سید انعامدار نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’معیشت میڈیا کی جانب سے مجھے جس انعام کا حقدار سمجھا گیا میں اس کے لئے پوری ٹیم کا مشکور ہوں۔الحمد للہ تقویٰ جویلرس نے اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسٹمرس کا دل جیتا ہے یہی وجہ ہے کہ مختصر عرصہ میں ہی ہم آٹھ برانچ قائم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔‘‘
معیشت میڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ نے اپنا نواں کل ہند تجارتی اجلاس اس بار مغربی بنگال کے شہر کولکاتہ میں منعقد کیا تھا جس میں بہار،جھارکھنڈ،اڑیسہ اور مغربی بنگال کے تاجروں کے علاوہ مہاراشٹر،تلنگانہ اور دہلی سے بھی کاروباری حضرات شریک ہوئے تھے۔
معیشت میڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کا یہ کل ہند تجارتی اجلاس ایک ایسے دور میں منعقد ہوا ہے جب پورے ملک میں معاشی افراتفری مچی ہوئی ہے۔تاجروں کے اندر مایوسی ہے جبکہ مارکیٹ کی حالت انتہائی خستہ ہے۔شرکاء اجلاس نے اس بات کا اعتراف کیا کہ معیشت کی جانب سے منعقدہ تجارتی اجلاس میں شرکت کے بعد نہ صرف ہمارے حوصلوں کو جلا ملی ہے بلکہ مایوسی کی کیفیت سے نکلنے اور کچھ بہتر کرنے کا جذبہ بھی پروان چڑھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل ڈسٹینشنگ کے زمانے میں بھی سوشل اجتماع جوکھم بھرا کام ہے جسے معیشت میڈیا نے انتہائی خوبصورتی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔

تعارف: نمائندہ خصوصی

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*