ممبرا: اولڈ نشیمین کالونی سے متصل ہوٹل ساحل کے بغل میں موجود خان صاحب 12 ہانڈی میں بنائی جانے والی نلی نہاری کا ذائقہ پورے ممبرا میں میسر نہیں ہے کیونکہ ہم گھروں سے بنوا کر لاتے ہیں اور بہترین تیل مصالحہ کا استعمال کرتے ہیں
ان خیالات کا اظہار 12 ہانڈی خان صاحب چلانے والے ناصر نے کیا۔انہوں نے کہا کہ “ایک شکایت عام تھی کہ فجر بعد نہاری ملتی یا مقوی ناشتہ نہیں ملتا لہذا ہم نے اس شکایت کو دور کرنے کی کوشش کی ہے اور مقوی ناشتہ بنانے کا آغاز کیا ہے لہذا جو لوگ فجر بعد نہاری سے لطف اندوز ہونا چاہیں وہ ہمارے یہاں تشریف لائیں ۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ کثیر مسلم اکثریتی علاقہ ممبرا میں ناشتہ کرنے کے لئے اگر آپ صبح صبح بازار کا رخ کریں تو مایوسی ہاتھ آئے گی لیکن خانصاحب 12 ہانڈی جیسے ہوٹل ان مایوسیوں کو دور کررہے ہیں ۔

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت
ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...