Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

’آٹو ڈیبٹ‘ پر ’ڈیڈ لائن‘ میں چھ ماہ کی توسیع، بینکوں کو آر بی آئی کا سخت انتباہ

by | Mar 31, 2021

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ریزرو بینک کو اس تجویز پر کچھ اعتراضات ہیں.

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ریزرو بینک کو اس تجویز پر کچھ اعتراضات ہیں.

تمام فریقین کے لئے نئے نظام کے تحت آنے کی ڈیڈ لائن میں 30 ستمبر 2021 تک کی توسیع کر دی گئی ہے، لوگوں کو اس کی وجہ سے کافی تکلیف پیش آنے کا خدشہ تھا، لہذا ریزرو بینک نے یہ اقدام اٹھایا
ممبئی: بینک صارفین کے بلوں کے آٹو ڈیبٹ (خود کار ادائیگی) یا ڈیبٹ کے ضوابط میں جو تبدیلی کل یکم اپریل سے نافذ العمل ہونے جا رہی تھی، ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے اسے فی الحال چھ ماہ تک کے لئے ملتوی کر دیا ہے۔ لوگوں کو نئے نظام کی وجہ سے کافی پریشانیاں ہونے کا خدشہ لاحق تھا، لہذا ریزرو بینک نے یہ اقدام اٹھایا۔ تاہم ، آر بی آئی نے بینکوں کو سخت انتباہ بھی دیا ہے۔
ریزرو بینک نے ایک بیان جاری کر کے تمام فریقین کے لئے نئے نظام میں آنے کی ڈیڈ لائن میں 30 ستمبر 2021 تک توسیع کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بینک ضوابط پر عمل نہیں کرتا ہے تو یہ سخت تشویش کا باعث ہوگا اور بینک کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ریزرو بینک نے کہا، “کچھ متعلقین کی جانب سے اس نظام کے نفاذ میں تاخیر کی وجہ سے ایسے حالات پیدا ہوئے ہیں اور اس کا خمیازہ صارفین کو اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ صارفین کو مشکلات سے بچانے کے لئے بینکوں کو نئے نظام میں آنے کے لئے 30 ستمبر 2021 تک کا وقت دیا گیا ہے۔‘‘
خیال رہے کہ ریزرو بینک نے ایک نیا اصول وضع کیا ہے جس کے مطابق موبائل، یوٹیلیٹی یا دیگر یوٹیلیٹی بلوں کے لئے خود کار ادائیگی اور او ٹی ٹی کے لئے سبسکرپشن چارج، رینٹل سروسز وغیرہ کے عوض آپ کے اکاؤنٹ سے ہر مہینے رقم کاٹ لئے جانے کے حوالہ سے ایک ڈبل پروٹیکشن پلان نافذ کیا جانا تھا۔ اس اصول کو یکم اپریل سے نافذ کیا جانا تھا، تاہم اس کے نافذ ہونے کے ساتھ ہی صارفین کو او ٹی پی حاصل کرنے اور ان کے بلوں کی خود کار ادائیگی میں دشواری پیش آنے کا خطرہ لاحق تھا۔
ریزرو بینک نے اپنے نوٹیفکیشن میں کہا تھا کہ بینکوں سے توقع کی گئی ہے کہ وہ ہر ماہ ہونے والے کارڈ یا آٹو ڈیبٹ کے ذریعے ہونے والی ادائیگی کے لئے ’ای-مینڈیٹ‘ کا بندوبست کریں، یعنی صارفین کے اکاؤنٹ سے رقم کاٹنے سے قبل ایک مرتبہ اور اجازت طلب کی جائے۔
ڈبل پروٹیکشنن کا مطلب یہ ہے کہ بینک اور ادائیگی کے پلیٹ فارم اپنے صارفین کو پہلی خودکار ادائیگی سے 24 گھنٹے قبل معلومات بھیجیں گے۔ اسی وقت صارفین کو مواصلات کا ذریعہ منتخب کرنا ہوگا کہ وہ لین دین ای-مینڈیٹ فراہم کرنے کے لئے ایس ایم ایس کا استعمال کریں یا پھر ای میل کا۔ مزید یہ کہ ایسی ادائیگیاں صارفین کی منظوری کے بغیر اختتام پزیر نہیں ہو پائیں گی۔
اس نئے نظام کو نافذ کرنے کے لئے تمام بینکوں نے مکمل تیاری نہیں کی تھی اور انہوں نے گاہکوں کو اس حوالہ سے مطلع بھی نہیں کیا۔ اس کی وجہ سے یہ خدشہ تھا کہ گاہوں کے بلوں کی خود کار ادائیگی ممکن نہیں ہوگی اور انہیں دستی طور پر ادائیگی کرنا ہوگی۔

Recent Posts

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

​معیشت فاؤنڈیشن کی جانب سے علماء و ائمہ کرام کے لئے آنٹرپرینیورشپ ورکشاپ کا انعقاد

​معیشت فاؤنڈیشن کی جانب سے علماء و ائمہ کرام کے لئے آنٹرپرینیورشپ ورکشاپ کا انعقاد

مغربی بنگال کے شہر مالدہ میں منعقدہ ٹریننگ پروگرام میں کئی ضلعوں کے نمائندوں کی شرکت​ مالدہ: معاشی و تجارتی رہنمائی کے لئے قائم ادارہ "معیشت " نے اپنے فاؤنڈیشن کی جانب سے تربیہ کیمبرج انٹرنیشنل اسکول کے اشتراک سے یک روزہ آنٹرپرینیورشپ اورینٹیشن ورکشاپ کا شہرمالدہ...

شیئرمیں جعلی تیزی پیدا کرنے والوں کے خلاف سیبی کا کریک ڈاؤن

شیئرمیں جعلی تیزی پیدا کرنے والوں کے خلاف سیبی کا کریک ڈاؤن

ممبئی : شیئر بازار میں ایک اصطلاح استعمال کی جاتی ہے جسے ’پمپ اینڈ ڈمپ‘ کہتےہیں۔ اس کا مطلب ہوتا ہے کہ کسی شیئر میں پمپ کے ذریعے ہوا بھرکر اسے خوب بڑھا کیا جائے اور جب یہ بڑا ہوجائے تو ساری ہوا نکال کر اسے ڈمپ یعنی پھینک دیا جائے ۔ اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ چھوٹے...

فروری میں ۱؍لاکھ ۴۹؍ہزار کروڑ کا جی ایس ٹی کلیکشن ، سالانہ بنیاد پر ۱۲؍فیصد اضافہ ہوا لیکن جنوری کے مقابلے میں کم

فروری میں ۱؍لاکھ ۴۹؍ہزار کروڑ کا جی ایس ٹی کلیکشن ، سالانہ بنیاد پر ۱۲؍فیصد اضافہ ہوا لیکن جنوری کے مقابلے میں کم

حکومت نے فروری ۲۰۲۳ء میں گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) سے ایک لاکھ ۴۹؍ہزار کروڑ روپے اکٹھے کیے ہیں۔یہ رقم سالانہ بنیاد پر تقریباً ۱۲؍فیصدزیادہ ہے ۔ فروری ۲۰۲۲ء میں جی ایس ٹی کی وصولی ایک لاکھ ۳۳؍ہزار کروڑ روپے تھی  جبکہ جنوری ۲۰۲۳ء میں یہ ایک لاکھ ۵۵؍ہزار کروڑ روپے...