رمضان المبارک کو مد نظر رکھتے ہوئے تمل ناڈو حکومت کے اعلان کردہ نائٹ کرفیو میں نرمی برتی جائے۔ ایس ڈی پی آئی

سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا

چنئی۔ (پریس ریلیز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا(ایس ڈی پی آئی) نے کورونا کی دوسری لہر کو قابو پانے کے سلسلے میں حکومت تمل ناڈو کی طرف سے جاری پارٹ ٹائم نائٹ کرفیومیں کچھ نرمی کی درخواست کی ہے۔ اس ضمن میں پارٹی ریاستی جنرل سکریٹری اے ایس عمر فاروق نے تمل ناڈو کے چیف سکریٹری راجیو رنجن سے ملاقات کرکے انہیں ایک درخواست نامہ سونپا۔ ان کے ہمراہ ریاستی ورکنگ کمیٹی رکن اے کے کریم اور راجہ محمد موجود تھے۔ اس سلسلے میں ایس ڈی پی آئی کی طرف سے سونپے گئے درخواست نامہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت تمل ناڈو نے کورونا کی دوسری لہر کو قابو میں کرنے کیلئے 10اپریل 2021سے کچھ رہنما ہدایات کے ساتھ ایک پارٹ ٹائم نائٹ کرفیو کا اعلان کیا ہے۔ جس کے مطابق صوبہ بھر میں شام 8بجے سے صبح سویرے تک تمام مذہبی پروگراموں پر پابندی ہے۔ اسلامی مقدس مہینہ رمضان المبارک 14اپریل 2021سے شروع ہورہا ہے۔ اس ماہ کے دوران مسلمان بڑی تعداد میں رات کے عبادات میں مصروف رہیں گے۔ گزشتہ سال حکومت کے کورونا کی روک تھام کے سلسلے میں اعلان کردہ لاک ڈاؤن نے مسلمانوں کیلئے ماہ رمضان کی عبادات کو انجام دینا بہت مشکل بنا دیا تھا۔ لیذا، اس کے پیش نظر ہم آپ سے گذارش کرتے ہیں کہ کہ نائٹ کرفیو کے اوقات کو رات 8بجے سے صبح تک کی بجائے رات 10بجے سے صبح تک کردیا جائے۔ جس سے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی عبادتوں میں آسانی ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *