Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

رمضان المبارک میں الجامعۃ ابوہریرہ بسرا ،اڑیسہ کا تعاون کرنا نہ بھولیں

by | Apr 25, 2021

 الجامعہ ابوہریرۃکا داخلی دروازہ

الجامعہ ابوہریرۃکا داخلی دروازہ

اڑیسہ کےنواحی علاقہ میں قندیل رہبانی جلائے رکھنے والے ادارہ نے ماضی میں اہم خدمات انجام دی ہیں
بسرا: اڑیسہ کےنواحی علاقہ میں قندیل رہبانی جلائے رکھنے والا ادارہ الجامعہ ابوہریرۃ بھی کوڈ 19اور لاک ڈائون کی وجہ سے مالی مسائل سے دوچار ہے۔ڈھائی سو سے زائد مقیم طلبہ کی کفالت کرنے کے لئے رمضان المبارک ہی وہ بہترین مہینہ ہے جب اہل خیر دست تعاون دراز کرتے ہیں۔
الحاج مولانا فیض الرحمن پرویز قاسمی کی سربراہی میں الجامعۃ ابوہریرہ بسرا ،اڑیسہ نےان خدمات کو انجام دیا ہے جس کی تلقین کبھی حضرت مولانا قاری صدیق باندوی نور اللہ مرقدہ نے کی تھی چونکہ مہتمم جامعہ بھیحضرت مولانا قاری صدیق باندوی نور اللہ مرقدہ کے فیض یافتہ ہیںاورابتدائی تعلیم بھی ان کی باندہ،ہتھوڑا میں ہوئی ہےتو انہیں وہ فکر دامن گیر ہے جس فکرکی بنیاد قاری صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے جاری و ساری کیا ہے۔چونکہ الحاج مولانا فیض الرحمن (پرویز) قاسمی کو حضرت مولانا قاری صدیق باندوی نور اللہ مرقدہ سے خاص انسیت تھی لہذا اپنے والد محمد سلیمان مرحوم سے دو ایکڑ زمین حاصل کرکے انہوں نے حضرت کی ایماء پر جامعہ ابوہریرہ قائم کیاتھا جہاں آج ڈھائی سو سے زائد طلبہ علم دین حاصل کررہے ہیں۔
الحاج مولانا فیض الرحمن (پرویز) قاسمی کی بالغ نظری ہی ہے کہ انہوں نے دینی علوم کے ساتھ عصری علوم کا بھی اپنے ادارے میں آغاز کردیا ہےلیکن لاک ڈائون کی وجہ سے مالی مسائل کا سامنا ہے اگر اہل خیر حضرات ماہ مبارک میں ادارے کا تعاون کریں تو یقیناً کئی بچوں کا مستقبل روشن ہوسکتا ہے۔

جامعہ کے احاطہ میں قائم عمارت کا منظر

جامعہ کے احاطہ میں قائم عمارت کا منظر

ادارے کے بانی مہتمم الحاج مولانا فیض الرحمن (پرویز) قاسمی کہتے ہیں ’’اڑیسہ کے دورافتادہ علاقہ میں اس ادارے کو قائم کرنے کا بنیادی مقصد ہی یہ ہے کہ ہم یہاں اسلام کی تعلیمات سے ان لوگوں کو مستفید کریں جو مالی مسائل سے پریشان ہونے کی وجہ سے اپنا تعلیمی سلسلہ شروع نہیں کرپاتے‘‘۔فی الحال ادارے میں ۲۱ لاکھ کا سالانہ خرچ ہے جسے اہل خیر کے تعاون سے ہی پورا کیا جاتا ہے۔وہ لوگ جو ادارے کا تعاون کرنا چاہتے ہیں براہ راست اپنی رقم جامعہ کے اکائونٹ میں جمع کراسکتے ہیں۔
A/C Name: Al Jamia Abu Hurairah
A/C Nö: 38779877473
IFSC Code: SBIN0017534
Bank Name: State Bank of India
Branch Name: Bisra

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

جی ہاں ! انجینئرعمر فراہی فکر مند شاعر و صحافی ہیں

جی ہاں ! انجینئرعمر فراہی فکر مند شاعر و صحافی ہیں

دانش ریاض ،معیشت،ممبئی روزنامہ اردو ٹائمز نے جن لوگوں سے، ممبئی آنے سے قبل، واقفیت کرائی ان میں ایک نام عمر فراہی کا بھی ہے۔ جمعہ کے خاص شمارے میں عمر فراہی موجود ہوتے اور لوگ باگ بڑی دلچسپی سے ان کا مضمون پڑھتے۔ فراہی کا لاحقہ مجھ جیسے مبتدی کو اس لئے متاثر کرتا کہ...