Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

آيت اللہ سید ابراہیم رئیسی ایران کے نو منتخب صدر

by | Jun 19, 2021

ایران کے نو منتخب صدرآيت اللہ سید ابراہیم رئیسی

ایران کے نو منتخب صدرآيت اللہ سید ابراہیم رئیسی

صدارتی امیدواروں محسن رضائی ، ناصرہمتی اور قاضی زادہ ہاشمی نے نومنتخب صدر تسلیم کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی
تہران: (معیشت نیوز) ایران کے صدارتی انتخابات میں ابراہیم رئیسی کو سرکاری طور نتائج کے اعلان سے قبل ہی کامیابی پر مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سنیچر کو ایران کے سبکدوش ہونے والے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کے الیکشن میں ان کے بعد آنے والے صدر کو منتخب کر لیا گیا ہے تاہم انہوں نے رئیسی کا نام نہیں لیا۔اطلاعات کے مطابق صدارتی امیدواروں محسن رضائی ، ناصرہمتی اور قاضی زادہ ہاشمی نے آيت اللہ سید ابراہیم رئيسی کوایران کا منتخب صدر تسلیم کرتے ہوئے انہيں مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے ایک خطاب میں صدر حسن روحانی نے کہا کہ ان کی کامیابی پر باضابطہ طور سے مبارکباد کا پیغام بعد میں جاری کروں گا۔مجلس شورای اسلامی کے اسپیکر محمد قالیباف نے بھی آيت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو صدر منتخب ہوجانے پر اپنی اور اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے مبارکباد پیش کی ہے۔
مہاراشٹرشیعہ اثنا عشری مسلم جماعت کے جنرل سکریٹری علی عباس وفا کہتے ہیں ’’نومنتخب صدر ایران کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے اورعالمی طاقتوں سے بہتر طور پر نبرد آزما ہوں گے۔ 60 سالہ ابراہیم رئیسی نے سنہ 1979 کے انقلاب ایرن کے فورا بعد ہی اہم عہدوں پر کام کیا ہے۔ صرف 20 سال کی عمر میں وہ ضلع کراج اور پھر ہمدان صوبے کے لئے پراسیکیوٹر مقرر ہوئے اس کے بعد انہیں تہران کے نائب پراسیکیوٹر کی حیثیت سے ترقی دی گئی۔ وہ سنہ 1989 میں تہران کے چیف پراسیکیوٹر بنے اور پھر سنہ 2004 میں نائب عدلیہ کے سربراہ کے عہدے پر 10 سال تک فائز رہے۔ سنہ 2019 سے ابراہیم رئیسی عدلیہ کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...