صاف و شفاف پانی کے ساتھ صحت کا بھرپور خیال رکھنے کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال
ممبرا: (معیشت نیوز) ممبرا میں صاف و شفاف پانی فراہم کرنے اور کوڈ 19کے دور میں ٹیکنالوجی کا سہارا لے کر صحت کا خیال رکھتے ہوئے کوالیٹی واٹر سالوشنس نے اپنی خدمات کا آغازکیا ہے۔یہ ایک حقیقت ہے کہ ممبرا میں پینے کا صاف و شفاف پانی ملنا سنگین صورت اختیار کرتا جارہا ہے جبکہ مختلف ڈبوں میں خراب پانی بیچنے کا کاروبار بھی پھلتا پھولتا جارہا ہے ایسے میں صحت کا لحاظ رکھتے ہوئے صاف و شفاف پانی فراہم کرنا یقیناً نیک کام ہے ۔ کوالیٹی واٹر سالوشنس کے پروپرائٹر محمود الحسن کہتے ہیں ’’ان دنوں ممبرا میں صاف و شفاف پانی ملنا محال ہوتا جارہا ہے ۔بیشتر سوسائٹیز میں جو پانی سپلائی کیا جارہا ہے اس کی شفافیت پر بآسانی بھروسہ نہیں کیا جاسکتا اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے میرے دل میں یہ خیال پیدا ہوا کہ کیوں نہ عوام کو ایسے ادارے سے متعارف کرایا جائے جس کی کوائیلیٹی پر لوگوں کو بھروسہ ہو اور پورے اعتماد و بھروسہ کے ساتھ لوگ پینے کا پانی استعمال کریں لہذا ہم نے نام میں ہی کوائیلیٹی کا لفظ استعمال کیا ہے اور اپنی کمپنی کا نام کوالیٹی واٹر سالوشنس رکھا ہے۔‘‘

کوالیٹی واٹر سالوشنس کے پروپرائٹر محمود الحسن
یکم اگست 2021سے اپنی خدمات کا آغاز کرنے والی کمپنی نے مختصر مدت میں ہی لوگوں کا اعتماد جیتنے کا کام شروع کردیا ہےاور لوگ کوائیلیٹی کے نام پر کوالیٹی واٹر سالوشنس کا نام لینا نہیں بھولتے ۔ممبرا بائی پاس سے متصل وائی جنکشن کے پاس معاذ ریسٹورنٹ سے قریب نیچرل ٹاور میں واقع کوالیٹی واٹر سالوشنس میں ہر خاص و عام کے لئے پروڈکٹ موجود ہے ۔محمود الحسن کہتے ہیں ’’ہمارے یہاں 1500پندرہ سو روپیہ سے 15000پندرہ ہزار روپیہ تک کا پروڈکٹ موجود ہےجبکہ تکنیکی اعتبار سے ان تمام ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے جو پانی کو مفید و صحت مند بنا سکے۔‘‘سروسیز کے باب میں بھی کوالیٹی واٹر سالوشنس کی خدمات نمایاں ہیں۔ اگر کسی کے گھر میں کسی بھی کمپنی کا واٹر پیوریفائر لگا ہوا ہے اور وہ سروسیز کے لئے کوالیٹی واٹر سالوشنس کی خدمات حاصل کرنا چاہتا ہے تو یہ خدمات بھی بہتر طور پر فراہم کی جاتی ہیں۔جبکہ ہر طرح کے اسپیئر پارٹس بھی فراہم کئے جاتے ہیں۔محمود الحسن کہتے ہیں اگرکسی کو ہماری خدمات سے مستفید ہونا ہے تو وہ 9867939272پر رابطہ کر سکتے ہیں۔