Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

لجیئے اب سعودی عرب میں کھل گیامیوزک اسکول

by | Jan 9, 2022

طائف: سعودی عرب کے شہر طائف میں موسیقی کا شوق رکھنے والوں کے لیے ایک نیا سکول کھولا گیا ہے جہاں مقامی ہنر کی تلاش کی غرض سے مخلتف آلات کو سکھانے کے علاوہ موسیقی کی رسمی ٹریننگ دی جاتی ہے۔ عرب نیوز کے مطابق ’نہاوند‘ کے نام سے کھولا گیا میوزک سینٹر موسیقی کے مشرقی اور مغربی آلات میں ٹریننگ دیتا ہے۔

اس سینٹر کا نام دراصل ایک مقامی دھن پر رکھا گیا ہے جو اکثر عربی گانوں میں استعمال ہوتی ہے۔ میوزک سنٹر کے بانی انس بن حسین نے عرب نیوز کو بتایا کہ سعودی عرب میں رومانوی اور پرجوش قسم کی موسیقی کے لیے ’مقام‘ کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے جو نامور سعودی گلوکاروں کے نزدیک کافی اہمیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مخصوص دھن مغربی آلات پر بھی بجائی جا سکتی ہے۔ ’اس سے میوزک سنٹر کے نقطہ نظر کی بھی نمائندگی ہوتی ہے جو مغربی اور مشرقی آلات میں مشترکہ ٹریننگ دینا چاہتے ہیں۔‘

انس بن حسین نے بتایا کہ ’نہاوند‘ سنٹر کا مقصد میوزک کے طالب علموں کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں سے وہ ایک دن عالمی سٹیج پر بھی پرفارم کر سکیں گے۔ ’ہمارا ارادہ ہے کہ سعودی اورکیسٹرا تیار کیا جائے جو بین الاقوامی میوزک ایونٹس میں حصہ لے۔‘

انہوں نے بتایا کہ سنٹر میں کورسز اس طرح سے تشکیل دیے گئے ہیں کہ طلبہ کو آلات سکھانے کے علاوہ میوزک کی مکمل تعلیم دی جائے۔ سینٹر میں طلبہ کومختلف آلات پر بین الاقوامی دھنیں بجانے کی ٹریننگ کے علاوہ میوزک پڑھنابھی سکھایا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ عربوں کا مقامی موسیقی کا آلہ ’عود‘ بجانے کی ٹریننگ بھی دی جاتی ہے۔ میوزک کی مکمل تعلیم حاصل کرنے کے بعد طلبہ برطانوی ادارے ’رائل سکول آف میوزک‘ کے تحت باقاعدہ امتحان دے کر سرٹیفیکیشن حاصل کر سکیں گے۔

سینٹر کے بانی انس بن حسین نے مزید بتایا کہ سنٹر کھولنے کے پہلے ماہ میں ہی بہت سے طلبہ نے داخلہ لے لیا ہے کہ انہیں اساتذہ کی تعداد بڑھانہ پڑ رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ سینٹر میں فی الحال محدود سروسز فراہم کی جا رہی ہیں لیکن اگلے دو ماہ میں مزید سہولیات فراہم کرنے کا ارادہ ہے۔

اس کے علاوہ مملکت کے چھ شہروں بشمول ریاض، جدہ اور دمام میں بھی ’نہاوند‘ سنٹر کی شاخیں کھولیں جائیں گی۔ سینٹر میں وائیلن کی ٹریننگ حاصل کرنے والے ماجد العبود نے بتایا کہ نہاوند میوزک سنٹر میں ٹریننگ حاصل کرنے والے طلبا کو ابھی سے فائدہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سنٹر میں بہت سے میوزک آلات کی پریکٹس کا موقع ملتا ہے جس سے طلبہ اپنی صلاحیت بہتر کر سکتے ہیں۔ (ایجنسی)

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...