احسان فاضلی/سرینگر
شمالی کشمیر کے گلمرگ سے تعلق رکھنے والے الپائن اسکیئنگ ایتھلیٹ محمد عارف خان آئندہ ماہ فروری2022 میں منعقد ہونے والے ’بیجنگ سرمائی اولمپکس‘میں حصہ لیں گے۔ بیجنگ اولمپکس کے لیے منتخب ہونے والے ہندوستان کے پہلےایتھلیٹ ہیں۔ وزارت کھیل نے ان کی ٹریننگ کے لیے17.46 لاکھ روپے منظور کیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ ٹارگٹ اولمپک پوڈیم سکیم(TOPS) کے تحت یورپ میں عارف خان کی ٹریننگ کے لیے بیجنگ میں کھیل سے متعلق مختلف آلات کی خریداری کی جائے گی۔
اس سلسلے میں وزارت کھیل کے مشن اولمپک سیل (MOC) کے ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (TOPS) کور گروپ کے ذریعے حتمی شکل دی گئی ہے۔
اس سے قبل جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے عارف خان کو جدید تربیت حاصل کرنے کے لیے 10 لاکھ روپے کی منظوری دی تھی۔
عارف خان کے لیے یہ رقم اس وقت منظور کی گئی ہے،جب کہ وہ آسٹریا میں ٹریننگ کر رہے ہیں اور ان کے ساتھ ان کے کوچ اور ایک فزیو تھراپسٹ بھی ہیں۔
عارف خان کا تعلق جموں و کشمیر کے ضلع گلمرگ کے ایک چھوٹے قصبے سے تعلق ہے۔ وہ بجینگ میں ہونے والے سرمائی اولمپکس میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے۔
عارف خان کے علاوہ جموں کے گولفرسوبھنکر شرما کو بھی ٹاپس ڈیولپمنٹ گروپ میں شامل کیا گیا ہے۔