Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

بلی بائی معاملہ: مینک اور شویتا کو 14 دن کی عدالتی تحویل

by | Jan 14, 2022

ممبئی: (ایجنسی)

بااثر مسلم خواتین کی توہین کرنے والے بلی بائی ایپ معاملے میں عدالت نے ملزمہ شویتا سنگھ اور مینک کو 14دنوں کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ دونوں کی پولیس کسٹڈی ختم ہوگئی تھی۔ جس کے بعد دونوں کو عدالت کے روبرو پیش کیاگیا تھا۔ ممبئی پولیس نے بتایاکہ مینک کو کورونا ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں کیاگیا ،جبکہ شویتا سنگھ عدالت میں پیش ہوئی تھی۔

 

 

 

معاملے میں شویتا سنگھ اور مینک راوت کے علاوہ دو ملزمین وشال جھا اور آسام سے گرفتار نیرج بشنوئی بھی شامل ہے۔ ملزم مینک کے وکیل سندیپ شیرکھانے نے بتایاکہ عدالت نے شویتا سنگھ اور مینک کو 14دنوں کی عدالتی تحویل میں بھیجا ہے، ممبئی پولیس نے بتایا تھا کہ شویتا سنگھ اور مینک کی پولیس حراست ختم ہوگئی جس کے بعد شویتا کو عدالت میں پیش کیاگیا تھا جبکہ مینک کورونا سے متاثر تھا جس کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوسکا۔

 

 

 

واضح رہے کہ اب تک بلی بائی معاملے میں چار ملزمین گرفتار ہوچکے ہیں، جس میں نیرج بشنوئی، مینک راوت، وشال جھا اور12 ویں جماعت کی طالبہ شویتا سنگھ ہے۔ مینک راوت اور شویتا سنگھ اتراکھنڈ ، 21سالہ وشال کمار جھا کو بنگلور اور نیرج بشنوئی کو آسام سے گرفتار کیاگیا تھا۔ معاملے کے کلیدی ملزم نیرج بشنوئی کو دہلی پولیس نے آسام سے دبوچا تھا، نیرج نے ہی پہلا ٹوئٹر ہینڈل بنایا تھا۔

 

 

 

بتادیں کہ جنوری کے پہلے ہی دن ایک خاتون صحافی نے بلی بائی ایپ پر ’ڈیل آف دی ڈے‘ بتا کر بیچی جارہی اپنی تصویر کو شیئر کیا تھا۔ صحافی نے ٹوئٹر پر کہا تا کہ یہ بہت افسوسناک ہے کہ ایک مسلم خاتون کے طور پر میں آپ کو اپنے نئے سال کی شروعات اس ڈر اور نفرت کے ساتھ کرنی پڑرہی ہے۔

 

 

 

 

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...