Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ملائم کا گرین سگنل!چھوٹی بہو بی جے پی میں شامل ہوں گی!!

by | Jan 16, 2022

نئی دہلی:( خاص رپورٹ)

اترپردیش میں ان دنوں آیا رام گیا رام چل رہا ہے، بعض واقعات منصوبہ بند ہوتے ہیں مگر ان کو چھاپے ماری کے تناظر میں دکھایا جاتا ہے۔ عام آدمی اس کھیل کو نہیں جان پاتا۔

 

 

 

 

ذرائع کے مطابق بی جے پی ملائم سنگھ کی چھوٹی بہو ارپنا یادو کو اپنے پالے میں لارہی ہے اور اس سلسلہ میں ملائم سنگھ کی رضامندی بھی لے لی گئی ہے اگر آخری وقت میں کوئی پینچ نہیں پھنسا تو یہ انٹری آج کل میں ہوجائے گی۔ ملائم سنگھ کے بی جے پی سے بہت خوشگوار رشتے ہیں یہ سب جانتے ہیں ۔انہوں نے لوک سبھا میں تقریر کے دوران مودی کو دوبارہ پی ایم بننے کی آرزو کی تھی ۔جہاں تک ارپنا کا تعلق ہے وہ یوگی اور مودی کی پرانی بھکت ہیں۔ رام مندر کے لیے گیارہ لاکھ گیارہ ہزار چندہ دیا تھا۔ وہیں جب ہوسبو لے کو سنگھ کا جوائنٹ جنرل سکریٹری بنایا گیا تو ان کے ساتھ اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی ،وہ ملائم سنگھ کی دوسری بیوی سادھنا گپتا کے بیٹے پرتیک یادو کی بیوی ہیں ۔ واضح رہے ملائم جی کے سمدھی پہلے ہی بی جے پی میں لے لیے گئے ہیں۔

 

 

 

 

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...