لکھنؤ؍نئی دہلی:(ایجنسی)
اترپردیش اسمبلی انتخابات کےلیے عام آدمی پارٹی نےامیدواروںکی پہلی لسٹ جاری کردی ہے، جس میں 150 ناموںکااعلان کیا گیا۔ یوپی الیکشن انچارج ایم پی سنجے سنگھ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ان امیدواروں میں 8 ایم بی اے، 38 پوسٹ گریجویٹ، 4 ڈاکٹر، 8 پی ایچ ڈی، 7 انجینئر، 8 بی ایڈ، 39 گریجویٹ، 6 ڈپلومہ ہولڈر ہیں۔
وہیں یوپی میں عام آدمی پارٹی کی پہلی امیدواروں کی فہرست میں ذاتوں کی بات کریں تو 150 ناموں میں سے 55 او بی سی، 31 درج فہرست ذات، 14 مسلم، 6 کائستھ اور 36 برہمن امیدوار ہیں۔
تاہم، دوسری طرف ’آپ‘کے سربراہ اروند کیجریوال اس وقت گوا کے دورے پر ہیں جہاں وہ پارٹی کے لیے ڈور -ٹو ڈور مہم چلا رہے ہیں۔ اتوار، 16 جنوری کو آئندہ گوا اسمبلی انتخابات سے پہلے، عام آدمی پارٹی نے ساحلی ریاست کے لیے 13 نکاتی ایجنڈے کا اعلان کیا ہے، جہاں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نےمنتخب ہونے کے پہلے چھ مہینوں کےاندر روزگار کو یقینی بنانے، بدعنوانی کے مسائل سےنمٹنے اور کان کنی پھر سے شروعکرنےکا سنکلپ لیا ہے۔