ڈاکٹر خانو خان ​: بلا مقابلہ راجستھان وقف بورڈ کے چیئرمین منتخب

dr.khanu khan
dr.khanu

                                                                                                                                                      اشفاق قائم خانی/ جے پور

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پورمیں راجستھان مسلم وقف بورڈ دفترمیں وقف بورڈ چیئرمین کا انتخاب عمل میں آیا۔

چیئرمین انتخاب کو لے کر راجستھان وقف بورڈ کے جو9 اراکین میں اہم میٹنگ منعقد ہوئی اس میٹنگ کے بعد ڈاکٹر خانو خان نے چیئرمین کے لیے اپنی نامزدگی داخل کی۔

ڈاکٹر خانو خان کے علاوہ کسی دیگر رکن نے اپنی نامزدگی داخل نہیں کی ہے، اس لئے ڈاکٹر خانو خان بلامقابلہ راجستھان وقف بورڈ کے چیرمین منتخب کرلیے گئے۔

اس انتخاب کو لے کر انتخابی افسر انتر سنگھ نہرا کا کہنا ہیں کہ صبح گیارہ بجے سے چیئرمین کے لیے نامزدگی داخل ہوگئی اور دوپہر بعد میں چیئرمین کے نام کا اعلان کردیا گیا۔ راجستھان مسلم وقف بورڈ دفتر میں رکن پارلیمنٹ کوٹہ سے عاشق علی ٹاک، رکن اسمبلی کوٹے سے رفیق خان، بار کونسل کوٹے سے شاہد علی، متولی کوٹہ سے یوسف اور شبیر احمد، شیعہ عالم کے طور پر رانا زیدی، سنی عالم کے طور پر ریشمہ، اور اے ایس افسر کے طور پر اسلم شیر خان راجستھان مسلم وقف بورڈ کے رکن ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


ہمارے بارے میں

www.maeeshat.in پر ہم اقلیتوں خصوصا  مسلم دنیا میں کاروبار کو متعارف کرانے اور فروغ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں جو حلال اور حرام کے حوالے سے اپنے آپ کو ممتاز کرتے ہیں۔ شروع سے ہی اس جریدے/ویب سائٹ نے مسلمان صنعت کاروں اور تاجروں کو قائل کیا ہے کہ وہ ہندوستانی معیشت کو مضبوط بنائیں اور دوسرے کارپوریٹ کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید فروغ دیں۔


CONTACT US

CALL US ANYTIME




نیوز لیٹر