Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

امر جوان جیوتی: انڈیا گیٹ سے ہوگئی وار میموریل میں منتقل

by | Jan 21, 2022

نئی دہلی

 امرجوان جیوتی کو قومی دارالحکومت میں انڈیا گیٹ پر قومی جنگی یادگار کی مشعل کے ساتھ ملا دیا گیا ہے۔ پریڈ کے بعد جمعہ کو ایک فوجی تقریب کے دوران انڈیا گیٹ پر واقع امر جوان جیوتی کو نیشنل وار میموریل میں جلائی گئی مشعل کے ساتھ ضم کر دیا گیا۔

امر جوان جیوتی کے مشعل کو تزک و احتشام کے نیشنل وار میموریل تک لے جایا گیا۔ اس موقع پر تینوں فوج کے سپاہیوں امر جوان جیوتی کو سلامی دی۔

خیال رہے کہ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (CISC) کے انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف کے چیف، ایئر مارشل بالابھدر رادھا کرشنا نے اس تقریب کی صدارت کی۔

انہوں نے پہلے امر جوان جیوتی اور پھر نیشنل وار میموریل پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ تینوں نائب سربراہوں نے مکمل فوجی روایت کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔

امر جوان جیوتی: انڈیا گیٹ کی پہنچان 

امر جوان جیوتی جو کہ 50 سال سے ملک کی راجدھانی دہلی میں انڈیا گیٹ کی پہچان بنی ہوئی تھی، یوم جمہوریہ سے قبل یہاں سے منتقل کیا گیا۔ اب یہ مشعل انڈیا گیٹ کے بجائے نیشنل وار میموریل پر روشن رہے گی۔ اس کا مشعل جمعہ کو سہ پہر 3.30 بجے وار میموریل کی مشعل میں ضم کردیا گیا۔

امر جوان جیوتی کی تاریخ 

امر جوان جیوتی 1971 کی پاکستان کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے 3,843 ہندوستانی فوجیوں کی یاد میں بنائی گئی تھی۔ اسے پہلی بار 1972 میں روشن کیا گیا تھا۔ اس کا افتتاح اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی نے 26 فروری 1972 کو کیا تھا۔

نیشنل وار میموریل

نیشنل وار میموریل کی تعمیر مرکزی حکومت نے 2019 میں کی تھی۔ یہ 26,466 ہندوستانی فوجیوں کے اعزاز میں بنایا گیا تھا جنہوں نے 1947 میں ملک کی آزادی کے بعد سے شہادتیں دی ہیں۔ یادگار کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی نے 25 فروری 2019 کو کیا تھا۔ امر جوان جیوتی سابق فوجیوں کے جذبات سے وابستہ ہے۔

امر جوان جیوتی کو انڈیا گیٹ سے نیشنل وار میموریل منتقل کرنے کے حکومت کے فیصلے پر مختلف قسم کے ردعمل سامنے آئے ہیں۔ کئی سابق فوجیوں نے بھی یہ کہتے ہوئے نہ ہٹانے کی اپیل کی ہے کہ اس کا تعلق ان کے جذبات سے ہے۔ دسمبر 2021 کو 1971 کی ہند پاک جنگ کے 50 سال مکمل ہو گئے۔

تاہم اسے جنگی یادگار تک لے جانے کے حامیوں کا کہنا ہے کہ فوجیوں کی یاد میں پہلے سے ہی روشن ہے۔ وہ جگہ صرف شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بنائی گئی تھی۔ بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل ارون پرکاش نے ایک انگریزی اخبار سے بات چیت میں کہا کہ امر جوان جیوتی کو عارضی طور پر انڈیا گیٹ پر نصب کیا گیا تھا۔ اب جب کہ ہمارے پاس اپنی ایک جنگی یادگار ہے تو اسے وہاں لے جانا بہتر ہوگا۔

انڈیا گیٹ 84,000 برطانوی ہندوستانی فوجیوں کی یادگار

آپ کو بتاتے چلیں کہ 42 میٹر اونچا انڈیا گیٹ برطانوی حکومت نے بنوایا تھا۔ اسے برطانوی حکومت نے 84,000 ہندوستانی فوجیوں کی یاد میں بنایا تھا جو پہلی جنگ عظیم اور 1914-21 کے درمیان تیسری افغان جنگ میں برطانوی فوج کی جانب سے مارے گئے تھے۔ اس پر ان سپاہیوں کے نام بھی کندہ ہیں۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...