Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ریلی اور روڈ شو پر جاری رہے گی پابندی: الیکشن کمیشن

by | Jan 22, 2022

نئی دہلی :(ایجنسی)

الیکشن کمیشن نے ہفتہ کو پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے حوالے سے ایک میٹنگ کی ۔ میٹنگ میں انتخابی ریلی، روڈ شوز اور جلوس پر پابندی برقرار رکھنے کا بڑا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے کیسز اور کورونا ویکسینیشن کی صورتحال کے پیش نظر کمیشن نے انتخابی ریلی پر پابندی کو فی الحال آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیشن کی اس میٹنگ میں چیف الیکشن کمشنر کے علاوہ تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے بھی شرکت کی ۔ اس کے علاوہ پانچ ریاستوں کے چیف الیکشن کمشنروں نے بھی کمیشن کی میٹنگ میں فیصلہ کیا ۔

 

 

 

 

الیکشن کمیشن کی اس میٹنگ میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ، جس کے بعد انتخابی ریلیوں پر پابندی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ حالانکہ اس مرتبہ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو پہلے سے زیادہ چھوٹ دی ہے ۔

غور طلب یہ ہے کہ 9 جنوری کو پانچ ریاستوں کے انتخابی پروگرام کے اعلان کے دوران 15 جنوری تک ریلیوں، نکڑ میٹنگوں، پدیاترا اور سائیکل ریلیوں پر مکمل پابندی لگادی گئی تھی۔ 15 جنوری کو جائزہ لینے کے بعد کمیشن نے اس پابندی کو برقرار رکھا ، لیکن سیاسی جماعتوں کو کچھ راحت دیتے ہوئے اسے بند کمرے میں زیادہ سے زیادہ 300 افراد یا کمرے کی گنجائش کے 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ پروگرام منعقد کرنے کی اجازت دی تھی ۔

 

 

 

 

ذرائع کی مانیں تو انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے انتخابی مہم پہلے کی طرح 72 گھنٹے قبل ختم ہو جائے گی اور امید ہے کہ اس مرتبہ شاید ایک ہفتہ قبل انتخابی ریلیوں پر سے عائد پابندی کو ختم کردیا جائے ۔ حالانکہ ذرائع کا ماننا ہے کہ اگر علاحدہ چھوٹ مل بھی جاتی ہے تو بھی تشہیر پر پابندی رہے ۔

 

 

 

 

بتادیں کہ پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات 10 فروری سے شروع ہوں گے اور 7 مارچ تک چلیں گے اور تمام ریاستوں کے ووٹوں کی گنتی 10 مارچ کو ہوگی۔

 

 

 

 

 

 

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...