Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

سام سنگ: نیا گلیکسی ایس فلیگ شپ فروری میں

by | Jan 24, 2022

 سام سنگ نے ابھی تک نئے فلیگ شپ گلیکسی ایس 22 سیریز کے فونز کو متعارف کرانے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا بس فروری میں پیش کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ ویسے افواہیں ہیں کہ یہ نئے فونز 8 فروری کو ایک ایونٹ میں متعارف کرائے جائیں گے۔

سام سنگ کے صدر ٹی ایم رو نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ لانچ میں ہم کیا توقع کرسکتے ہیں جبکہ کمپنی کی جانب سے ایک ٹیزر ٹریلر بھی یوٹیوب پر شیئر کیا گیا ہے۔ بلاگ پوسٹ میں سام سنگ کے صدر نے لکھا کہ ہم جانتے ہیں کہ بیشتر افراد اس وقت حیران رہ گئے تھے جب ہم نے گزشتہ سال نئے گلیکسی نوٹ کو پیش نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فروری 2022 میں ان پیک ایونٹ میں ہم آپ کے لیے اب کی تیار کردہ سب سے نمایاں ایس سیریز ڈٰوائس متعارف کرا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے گلیکسی ایس میں ہمارے تمام تر بہترین تجربات کو ایک ڈیوائس میں اکٹھا کیا جارہا ہے۔

انہوں نے رات کے وقت فوٹوگرافی، پاور اور پرفارمنس کو دیکھنے کا اشارہ بھی دیا۔ بلاگ پوسٹ کے اختتام پر ان کا کہنا تھا کہ تیار ہوجائیں الٹرا تجربے کے لیے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ اپ گریڈ ممکنہ طور پر الٹرا ماڈل تک ہی محدود ہوگی۔ کمپنی نے تاریخ کا اعلان تو نہیں کیا مگر پری آرڈر کا ایک اسپاٹ ریزرو کرانے کا آپشن ضرور دے دیا ہے اور ایک لنک میں جاکر ایسا کیا جاسکتا ہے۔

قبل ازیں گلیکسی ایس 22 الٹرا کی جو نئی تصاویر لیک ہوئی تھیں ان سے بھی عندیہ ملتا ہے کہ یہ نیا فون نوٹ 20 الٹرا سے کافی ملتا جلتا ہوگا۔ ایس پین اسٹائلوس کے ساتھ اس فون میں بیک پر 108 میگا پکسل کیمرا سپر کلیئر لینس سے لیس ہوگا جس کے ساتھ 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 10، 10 میگا پکسل کے 2 ٹیلی فوٹو کیمرے ہوں گے جو 3 ایک اور 10 زوم سپورٹ فراہم کریں گے۔ فون کا کیمرا سیٹ اپ 12 بٹ ایچ ڈی آر ویڈیو ریکارڈ اور آٹو فریم ریٹ سپورٹ سے بھی لیس ہوگا۔ فون کے فرنٹ پر 6.8 انچ کا امولیڈ ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ ہوگا جبکہ 40 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہوگا۔

لیکس کے مطابق اسکرین کے لیے ایل ٹی پی او ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی تاکہ وہ 1 سے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ میں ایڈجسٹ کرسکے۔ اسکرین کے تحفظ کے لیے گوریلا گلاس وکٹس پلس کو استعمال کیا جائے گا۔ آئی پی 68 ریٹڈ واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنس کے ساتھ 5000 ایم اے ایچ بیٹری کے لیے 45 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہوگی مگر ساتھ میں چارجر دستیاب نہیں ہوگا۔ 15 واٹ وائرلیس چارجنگ بھی فون کا حصہ ہے جبکہ ڈوئل اسپیکرز ڈولبی ایٹموس سپورٹ کے ساتھ ہوں گے۔ گلیکسی ایس 22 الٹرا میں اینڈرائیڈ 12 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج سام سنگ کے ون یو آئی 4.1 سے کیا جائے گا۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...

اور جب امارت شرعیہ میں نماز مغرب کی امامت کرنی پڑی

اور جب امارت شرعیہ میں نماز مغرب کی امامت کرنی پڑی

دانش ریاض، معیشت، ممبئی ڈاکٹر سید ریحان غنی سے ملاقات اور امارت شرعیہ کے قضیہ پر تفصیلی گفتگو کے بعد جب میں پٹنہ سے پھلواری شریف لوٹ رہا تھا تو لب مغرب امارت کی بلڈنگ سے گذرتے ہوئے خواہش ہوئی کہ کیوں نہ نماز مغرب یہیں ادا کی جائے، لہذا میں نے گاڑی رکوائی اور امارت...