اعظم خاں کو عدالت سے بڑی راحت، جیل سے داخل کر سکیں گے پرچہ نامزدگی

رام ٖپور (نامہ نگار )

یوپی کی سیتا پور جیل میں بند سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اعظم خاں کو عدالت سے بڑی راحت ملی ہے۔ رام پور کی ایم پی -ایم ایل اے عدالت نے انہیں جیل سے ہی اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ عدالت نے یہ حکم جیل سپرنٹنڈنٹ سیتا پور کو دیا ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ ان کے تجویز کنندہ کو جیل جانے کی اجازت دی جائے، تاکہ وہ حلف نامہ بھیج سکے۔

 

 

 

اعظم خاں فی الحال رام پور سے ممبرپارلیمنٹ ہیں۔ سماج وادی پارٹی نے انہیں رام پور شہر سے میدان میں اتارا ہے۔ بتادیں کہ اعظم خاں نے اپنے وکیل کے ذریعے نامزدگی کی اجازت کے لیے عدالت سے اپیل کی تھی۔ رامپور میں 28 جنوری تک نامزدگیوں کا عمل ہونا ہے۔ دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہوگی۔ اعظم خاں کے خلاف 100 سے زیادہ فوجداری مقدمات درج ہیں۔ وہ فروری 2020 سے جیل میں ہے۔

 

 

بتا دیں کہ دوسرے مرحلے میں یوپی کی 55 سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ ان میں اعظم خاں کی رام پور سیٹ بھی شامل ہے۔ رام پور کے علاوہ دوسرے مرحلے میں سہارنپور، بجنور، امروہہ، سنبھل، مرادآباد، بریلی، بدایوں اور شاہجہاں پور میں انتخابات ہونے ہیں۔ یہاں نامزدگی کی آخری تاریخ 28 جنوری ہے۔

 

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *