Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

گوگل-ایئرٹیل شراکت،ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری

by | Jan 28, 2022

نئی دہلی: معروف ٹیک کمپنی گوگل ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والی سرکردہ کمپنی بھارتی ایئرٹیل کے ساتھ شراکت داری کرکے اپنے انڈیا ڈیجیٹائزیشن فنڈ کے طور پرایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

اس سلسلے میں دونوں کمپنیوں نے شراکت داری کی ہے جس کے تحت گوگل ایئرٹیل میں 1.28 فیصد حصص کے لیے 70 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی اور 30 کروڑ ڈالر کا کئی سال کاروباری معاہدہ کیا گیا ہے۔

ایئرٹیل کے بورڈ نے جمعہ کو گوگل کو 734 روپے فی شیئر کے حساب سے 7.1 کروڑ ترجیحی حصص جاری کرنے کی منظوری دی۔

مجموعی طور پر گوگل کو 5224.3 کروڑ روپے کے شیئرز جاری کیے جائیں گے۔ بی ایس ای میں آج ایئرٹیل کا شیئر 1.24 فیصد کے اضافے کے ساتھ 716 روپے فی شیئر پر کاروبار کر رہا ہے۔

ایئرٹیل نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ اس شراکت داری کے تحت، گوگل ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، جس میں شراکت داری کے ساتھ ہی ممکنہ کاروباری معاہدے بھی شامل ہیں۔

آئندہ پانچ برسوں کے لیے دونوں کمپنیاں باہمی رضامندی سے یہ ممکنہ کاروباری معاہدہ کریں گی۔

ایئرٹیل نے کہا کہ گوگل کے ساتھ مل کر عالمی سطح پر جدید ترین مصنوعات پیش کی جائیں گی تاکہ صارفین کو کفایتی اور بہتر تجربہ فراہم ہوسکے۔ اس سے ڈیجیٹل شمولیت کو بھی فروغ دیا جائے گا۔ (ایجنسی )

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...

اور جب امارت شرعیہ میں نماز مغرب کی امامت کرنی پڑی

اور جب امارت شرعیہ میں نماز مغرب کی امامت کرنی پڑی

دانش ریاض، معیشت، ممبئی ڈاکٹر سید ریحان غنی سے ملاقات اور امارت شرعیہ کے قضیہ پر تفصیلی گفتگو کے بعد جب میں پٹنہ سے پھلواری شریف لوٹ رہا تھا تو لب مغرب امارت کی بلڈنگ سے گذرتے ہوئے خواہش ہوئی کہ کیوں نہ نماز مغرب یہیں ادا کی جائے، لہذا میں نے گاڑی رکوائی اور امارت...