Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

دارالعلوم دیوبند کو فتوے کی ویب سائٹ وقتی طور پر بند کرنے کا حکم

by | Feb 7, 2022

 نئی دہلی

سہارنپور کے ڈی ایم نے دارالعلوم دیوبند کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے غیر قانونی فتووں کے بارے میں انکوائری مکمل ہونے تک اپنی ویب سائٹ بند کر دیں۔

جنوری کے وسط میں جب نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس (این سی پی سی آر) کو شکایت موصول ہوئی تو انہوں نے شکایت کو سہارنپور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو بھیج دیا۔ انکوائری کے بعد انہوں نے دس دن کے اندر مکمل رپورٹ طلب کی تھی۔

اگرچہ دس دن گزر چکے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ انکوائری میں ایک طویل عمل ہوگا اس لیے عبوری حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیںکیا ہے دیوبند ی فتوے کا تنازعہ

دراصل  پچھلے ماہ ہی  یہ شکایت کی گئی تھی کہ  دارالعلوم دیوبند سے گمراکن فتوے جاری ہورہے ہیں،جو بچوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی بھی ہے اور ملک کے قانون کے خلاف بھی۔ایسے فتوے دارالعلوم دیوبند کی فتوے کی آفیسشل ویب سائٹ پر موجود ہیں ۔جن میں بچوں کو گود لینے سے لڑکیوں کی تعلیم تک ایسے فتوے موجود ہیں جنہیں نہ صرف گمراکن اور خلاف قانون مانا جائے گا۔

یہ شکایت کوئی انفرادی نہیں تھی بلکہ نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس (این سی پی سی آر)نے کی تھی جسے ایسے فتووں کے خلاف شکایتیں موصول ہورہی تھیں۔۔ جس پر کارروائی کرتے ہوئے کمیشن نے دارالعلوم دیو بند کے خلاف سہارن پور کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے تحریری شکایت کی تھی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ کمیشن کو دارالعلوم دیوبند کی ویب سائٹ کے خلاف شکایت موصول ہوئی ہے اور ان کی طرف سے غیر قانونی اور گمراہ کن فتوے جاری کیے جا رہے ہیں۔اس معاملے پر توجہ دی جائے۔

کیونکہ ان کی بنیاد پر قانونی کارروائی کی گنجائش ہے جبکہ ویب سائٹ کو بلاک کیا جاسکتا ہے۔کمیشن نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے دس دنوں کے دوران اس معاملہ پر اپنی کارروائی کی رپورٹ پیش کرے۔اب ڈی ایم نے پہلا قدم اٹھایا ہے۔

 

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...