Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو نورڈ اسٹریم منصوبہ ختم: بائیڈن

by | Feb 8, 2022

واشنگٹن:امریکی صدر جو بائیڈن نے روس کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے یوکرین پر حملہ کیا تو نورڈ اسٹریم گیس پائپ کا منصوبہ ختم کر دیا جائے گا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے جرمن چانسلر اولف سکالز کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا کیونکہ مغرب کے اتحادی یورپ میں جنگ نہیں چاہتے۔ وائٹ ہاؤس میں جرمنی کے نئے لیڈر اور چانسلر اولف سکالز کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بائیڈن نے کہا کہ یوکرین میں فوجیں داخل ہوتے ہی شٹ ڈاؤن کر دیا جائے گا۔

بائیڈن ایک دہائی پرانے گیس پائپ لائن منصوبے کے طویل عرصے سے مخالف رہے ہیں۔ بائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ اگر روس حملہ کرتا ہے تو نورڈ اسٹریم ٹو مزید اہم نہیں رہے گا۔ ہم اس ختم کر دیں گے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ پراجیکٹ کو جرمنی کے کنٹرول میں کیسے دیا جائے گا، اس پر بائیڈن کا کہنا تھا ’میں وعدہ کرتا ہوں، کہ ہم ایسا کر سکتے ہیں۔‘

اس موقع پر اسکالز کا کہنا تھا کہ امریکہ اور جرمنی یوکرین کے ایشو، روس اور پابندیوں کے حوالے سے ایک ہی قسم کا موقف رکھتے ہیں تاہم انہوں نے ایک روزہ دورے کے دوران براہ راست نورڈ سٹریم منصوبے کا نام لیتے ہوئے کوئی بات نہیں کی۔

اس وقت یہ سوال بہت اہمیت اختیار کر گیا ہے کہ آیا 11 ارب ڈالر کے منصوبے پر امریکہ اور جرمنی ایک پیج پر ہیں یا نہیں کیونکہ یہ دو بڑی جمہوریتیں روسی صدر ولادیمر پیوتن پیچھے دھکیلنے کے لیے نیٹو کے اتحاد کی قیادت کر رہی ہیں۔

روس نے یوکرین کی سرحد کے قریب ایک لاکھ فوجیوں کو جمع کر رکھا ہے جبکہ اس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے ارادوں کی بھی تردید کی ہے جبکہ امریکی حکام کا کہنا ہے دنوں میں روس کا حملہ ہو سکتا ہے۔

اسکالز کو ملک کے اندر اور باہر شدید تنقید کا سامنا ہے اور ان کو اس قائد کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جو بحران کے حل کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ اگر روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو اس کو اس کی بڑی قیمت چکانا پڑے گی، امریکہ اور جرمنی دونوں یہی موقف رکھتے ہیں۔

انہوں نے انگریزی میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم اکٹھے رہیں گے، مل کر ردعمل دیں گے اور ہم تمام ضروری اقدامات کریں گے۔‘ پائپ لائن کے آغاز سے قبل ہی جرمنی روس کی گیس سے اپنی تقریباً نصف ضروریات پوری کرتا ہے۔

اس کی جانب سے نورڈ سٹریم ٹو کی منظوری کو 2022 کی دوسری شش ماہی تک ملتوی کیا گیا ہے تاہم مکمل طور پر منصوبے کو ختم کرنے سے انکار کیا ہے۔ نورڈ سٹریم منصوبہ کیا ہے؟ یہ ایک گیس پائپ لائن کا منصوبہ ہے، جس کے ذریعے روس کی گیس براہ راست جرمنی پہنچی ہے، جرمنی توانائی کے لیے کوئلے اور جوہری توانائی کا استعمال کرتا رہا ہے تاہم اب نصف سے زیادہ ضرورت ماحول دوست گیس سے پوری کر رہا ہے۔

اس منصوبے کی بدولت بحیرہ بالٹک سے گزاری گئی اس پائپ لائن کی بدولت گیس براہ راست جرمنی پہنچتی ہے، نورڈ سٹریم کے ذریعے سالانہ 55 ارب کیوبک میٹر گیس جرمنی پہنچتی ہے۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...

اور جب امارت شرعیہ میں نماز مغرب کی امامت کرنی پڑی

اور جب امارت شرعیہ میں نماز مغرب کی امامت کرنی پڑی

دانش ریاض، معیشت، ممبئی ڈاکٹر سید ریحان غنی سے ملاقات اور امارت شرعیہ کے قضیہ پر تفصیلی گفتگو کے بعد جب میں پٹنہ سے پھلواری شریف لوٹ رہا تھا تو لب مغرب امارت کی بلڈنگ سے گذرتے ہوئے خواہش ہوئی کہ کیوں نہ نماز مغرب یہیں ادا کی جائے، لہذا میں نے گاڑی رکوائی اور امارت...