Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

دبئی: پلاسٹک کے تھیلے استعمال کرنے پر فیس لگے گی

by | Feb 8, 2022

دبئی:متحدہ عرب امارت کے دبئی میں پلاسٹک کے تھیلے استعمال کرنے پر اب فیس دینا پڑے گی، یکم جولائی سے نافذ ہونے والے ضابطے کے مطابق ہر ایک استعمال پر 25 فلس ادا کرنا ہوں گے۔

اس اقدام کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کم کرنے، آب و ہوا کو صاف رکھنے کے ساتھ ساتھ پلاسٹک کے زیادہ استعمال کی حوصلہ شکنی بھی ہے۔

دبئی کی ایگزیکٹیو کونسل نے ایک ضابطے کی منظوری دی ہے جو کہ امارات کے تمام سٹورز پر نافذ ہو گا جبکہ اس کا دائرہ آن لائن اور ای کامرس کے ذریعے بھیجی جانے والی مصنوعات تک بھی ہو گا۔

یہ نیا طریقہ کار دو سال تک نافذ رہے گا اور دو سال تک اس کے مختلف مراحل کا جائزہ لیا جاتا رہے گا جب تک پلاسٹک کے تھیلوں کے استعمال پر مکمل پابندی نہیں لگائی جاتی۔

اقدام کا مقصد ماحول کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ رہائشیوں کے معیار زندگی کو بھی بلند کرنا ہے کیونکہ تحقیق سے ان دونوں کے درمیان تعلق واضح طور پر سامنے آیا ہے۔ اسی طرح حکام کی جانب سے امرات میں کچھ اور پروگرام بھی متعارف کروائے ہیں جن کی بدولت ماحول کے تحفظ میں مدد ملے گی۔

انہی میں سے ایک کوڑا کرکٹ کو مربوط طور سے ٹھکانے کی حکمت عملی بھی شامل ہے، اسی طرح مچھلیاں پکڑنے کے پُر خطر استعمال یعنی جالوں پر پابندی اور کوڑا پھینکنے پر بھی پچھلے سال فیس مقرر کی گئی تھی۔

علاوہ ازیں دبئی کی حکومت ایسے کئی منصوبوں میں بھی سرمایہ کاری کر رہی ہے جن کا مقصد کوڑا کرکٹ کو وسائل میں تبدیل کرنا ہے۔

حکومتی حکام کی جانب سے عام لوگوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ کچرے کو الگ اور تلف کرنے کے حوالے سے درست طریقہ استعمال کریں

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...